Live Updates

ہم الیکشن کیلئے تیارہیں، پنجاب میں کامیابی حاصل کریں گے، رانا ثنا اللہ کا دعوی

نوازشریف نے ہمیشہ ملک کو بحرانوں سے نکالا، یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ ملک اس نہج پر کیوں پہنچا، 90 کی دہائی میں پاکستان کی معیشت سب سے آگے تھی، وزیر داخلہ کی گفتگو

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری اتوار 5 فروری 2023 23:07

ہم الیکشن کیلئے تیارہیں، پنجاب میں کامیابی حاصل کریں گے، رانا ثنا اللہ ..
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 فروری2023ء) سینئر لیگی رہنما اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ہم الیکشن کیلئے تیارہیں، پنجاب میں کامیابی حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے ہمیشہ ملک کو بحرانوں سے نکالا، یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ ملک اس نہج پر کیوں پہنچا، 90 کی دہائی میں پاکستان کی معیشت سب سے آگے تھی۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ بھی نوازشریف کے دور میں ہوا، نواز شریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل کیا گیا۔

عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمرانی ٹولے نے 2014 سے لانگ مارچ اور دھرنے دینے کے علاوہ کچھ نہیں کیا، اب یہ کہہ رہا ہے کہ جیل بھرو تحریک شروع کریں گے، تم جیل بھرو تحریک شروع کرو تمہارا علاج میں کروں گا. جیل بھرو تحریک کے دوران تمہیں وہاں رکھیں گے جہاں ہمیں رکھا گیا تھا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب سینئر لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ اناڑی عمران خان نے اپنا بھی سر پھاڑ لیا اور پاکستان کا بھی۔

انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سی پیک اور موٹر وے جیسے بڑے منصوبوں پر ن لیگ اور نواز شریف کی مہر لگی ہے، مسلم لیگ ن اقتدار میں آکر تعمیر و ترقی کے منصوبے لاتی ہے۔ مسلم لیگ ن لیگ کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان کو حماقت کا انٹرنیشنل ایوارڈ ملنا چاہیے۔

نارووال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا سی پیک اور موٹر وے جیسے بڑے منصوبوں پر ن لیگ اور نواز شریف کی مہر لگی ہے، مسلم لیگ ن اقتدار میں آکر تعمیر و ترقی کے منصوبے لاتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ 2018 میں سازش کے ذریعے اناڑی کو پاکستان کی کنجیاں دی گئیں، اناڑی عمران خان نے اپنا بھی سر پھاڑ لیا اور پاکستان کا بھی، عمران خان کو حماقت کا انٹرنیشنل ایوارڈ ملنا چاہیے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنے ہاتھوں سے دو صوبائی اسمبلیاں ختم کرنے کی حماقت کی، پنجاب سے پی ٹی آئی کو موقع ملا تو پارٹی کا سب سے بڑا لفنگا وزیراعلیٰ بنائے گی، عثمان بزدار نکلا تو عمران خان نے پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ بنوا دیا، پرویز الٰہی کو عمران خود ہی ڈاکو کہتا تھا۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا پی ٹی آئی دور میں پنجاب میں دفاتر میں رشوت کی دکانیں کھل گئی تھیں، اب عمران خان کس منہ سے پنجاب سے ووٹ مانگے گا۔۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات