Live Updates

عمران خان نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کرکے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کرکے ملک کو تباہی کے کنارے پر کھڑا کردیا ،مفتی عبدالواحد قریشی

جمعرات 9 فروری 2023 20:56

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 فروری2023ء) جمعیت علماء اسلام کے سینئر رہنما مفتی عبدالواحد قریشی نے کہا ہے کہ 2016میں نواز شریف نے آئی ایم ایف سے قرض نہ لینے کیلئے آئی ایم ایف کو تین طلاقیں دی تھیں لیکن عمران خان نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کرکے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کرکے ملک کو تباہی کے کنارے پر کھڑا کردیا ہے۔ جیل بھرو تحریک عمران خان کی بس کی بات نہیں ایک طرف جیل بھرو تحریک کا اعلان کیا ہے دوسری طرف وہ تو جیل جانے کے خوف سے عدالتوں میں ضمانتوں کے مچلکے جمع کرواتا پھر رہا ہے پیپلز پارٹی پی ڈی ایم کی اتحادی جماعت ضرور ہے لیکن وہ پی ڈی ایم کا حصہ نہیں اس لیے وہ پی ڈی ایم کے فیصلوں اور پالیسیوں کی پابند نہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے انصاری ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جے یو آئی ضلع جیکب آباد کے امیر ڈاکٹر اے جی انصاری،مولانا عبدالجبار رند اور دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بڑھتی ہوئی اور کمر توڑ مہنگائی کی وجہ گذستہ حکومت کی ناقص کارکردگی اور آئی ایم ایف سے کیا گیا معاہدہ ہے جو اکتوبر میں پورا ہوگا جس کے بعد مہنگائی کے جن کو قابو کرلیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ خیبر پختون خواہ میں پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے معاشی طور پر تہس نہس کرکے رکھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ میں جب ایم ایم اے کی حکومت تھی تو اس وقت 98 ارب روپے کا صوبہ مقروض تھا اب 1070ارب روپے کا مقروض ہے اب تو صوبے کی حالت یہ ہے کہ ان کے پاس سرکاری ملازمین کی تخواہوں کے لیے پیسہ نہیںانہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اسٹبلشمینٹ ابتک نیوٹرل ہے اور مستقبل میں بھی نیوٹرل رہیگی۔

انہوں نے کہا کہ جی یو آئی آنے والے الیکشن میں ایک نئے جذبے اور ولولے اور بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اتریگی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات