ن لیگ کا قومی اسمبلی کے انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ

وزیراعظم شہباز شریف نے لیگی امیدواروں کو درخواستیں واپس لینے کی ہدایت کر دی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 16 فروری 2023 16:27

ن لیگ کا قومی اسمبلی کے انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ،اخبارتازہ ترین ۔ 16 فروری 2023ء) مسلم لیگ ن کی جانب سے قومی اسمبلی کے انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے لیگی امیدواروں کو درخواستیں واپس لینے کی ہدایت کر دی۔جن لوگوں نے انتخابات میں حصہ لینے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے وہ پارٹی صدر کی ہدایت کی روشنی میں اب درخواستیں واپس لے لیں گے۔

پی ڈی ایم کے فیصلے کی روشنی میں ن لیگ اب قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات کا حصہ نہیں بنے گی۔ن لیگ کی قیادت یہ بھی سمجھتی ہے کہ مشکل فیصلوں کی وجہ سے انہیں ضمنی انتخابات میں نقصان کا سامنا ہوگا۔موجودہ صورتحال میں پی ڈی ایم رہنماؤں کو اپنے حلقے میں جانے میں مشکل ہوتی ہے۔پی پی قیادت بھی پی ڈی ایم کے دباؤ پر انتخابات کے بائیکاٹ کا مشترکہ فیصلہ چاہتی ہے۔

(جاری ہے)

پی ڈی ایم رہنماؤں نے پیپلزپارٹی کو ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کی تجویز دی تھی۔پیپلزپارٹی نے انتخابات میں حصہ لینے سے متعلق مزید مشاورت کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ پیپلزپارٹی کی قیادت سے پی ڈی ایم وفد نے ملاقات کی، پی ڈی ایم رہنماؤں نے پیپلزپارٹی کو ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کی تجویز دے دی ۔ جس کے بعد چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی زیرصدارت سینئر رہنماؤں پر مشتمل پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں پی ڈی ایم ی تجویز پر پیپلزپارٹی رہنماؤں نے مختلف رائے کا اظہار کیا۔ پی ڈی ایم کی تجویز پر مشاورت کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا اور بعد میں فیصلہ کیا جائے گا۔ دوسری جانب قومی اسمبلی کے 33 حلقوں میں ضمنی انتخابات کامعاملہ، الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں، امیدواروں اورپولنگ ایجنٹس کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا۔ضابطہ اخلاق کے تحت نظریہ پاکستان کے منافی کوئی فعل نہیں کیا جائے گا۔ملکی آزادی سالمیت کے خلاف کوئی بات نہیں کی جائے گی۔