Live Updates

مہنگائی اور ملکی بحران کی ذمہ دار( ن) لیگ، پیپلز پارٹی اور پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں ہیں،وزیر خارجہ

جمعرات 16 فروری 2023 20:04

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2023ء) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مہنگائی اور ملکی بحران کی ذمہ دار( ن) لیگ، پیپلز پارٹی اور پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں ہیں،عوام 9ماہ کی پی ڈی ایم حکومت کی تحریک انصاف کے ساڑھے تین سالہ دور کی مہنگائی کی موازنہ کریں،مریم نواز (ن )لیگ کو مہنگائی سے بری الزامہ کیسے قرار دے سکتی ہیں عوام اس مرتبہ ان کے جھانسے میں نہیں آئیں گے، مہنگائی کا طوفان پی ڈی ایم کے اقتدار کو دفن کر دیگا، عوام انتخابات میں مہنگائی کے ذمہ داروں کو مسترد کریں گے،منی بجٹ نے عوام کا کچومر نکال دیا ہے،عوام پہلے مہنگائی کے بوجھ تلے دب ہوئے تھے،منی بجٹ عوام کا جینا دوبھر کر دے گا، 170ارب کے ٹیکسوں کے علاوہ بجلی، پیٹرولیم منصوعات، گیس کی قیمتوں میں اضافہ جی ایس ٹی میں اضافہ ان تمام عوامل کے باوجود ملکی معیشت پر کنٹرول نہیں کرسکتے، ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کا واحد حل فوری انتخابات ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز این اے 156 کی یونین کونسل 15میں مہر عرفان چاون کی رہائش گاہ پر استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ حاجی جاوید اختر انصاری اور پی ٹی آئی کارکنوں کی کثرتعداد اس موقع پر موجود تھی۔انہوں نے کہا عمران خان کی گرفتاری کا خدشہ ہے، یہ حکومت بوکھلاہٹ اور گھبراہٹ کا شکارہو چکی ہے، عوام کی توجہ ہٹانے کیلئے گرفتاری، نا اہلی، کردار کشی‘ من گھڑت کہانیاں سمیت کچھ بھی کرسکتے ہیں،اس حکومت سے کسی بھی قسم کی توقع کی جا سکتی ہے، عمران خان صحت یابی کے بعد عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں عوام کے پاس جائیں گے۔

انہوںنے کہاکہ یہ لوگ اپنی نا اہلی اور کارکردگی کی وجہ سے عوام کا سامنا نہیں کرسکتے،یہ لوگ عوام اور عمران خان کے درمیان دیوار حائل کرناچاہتے ہیں لیکن انہیں ناکامی ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے سیاسی اور قانونی جنگ لڑ رہے ہیں، ان کے لئے میدان خالی نہیں چھوڑیں گے جس حد تک ہو سکا قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے فسطائیت اور جبر کا بھر پور مقابلہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا۔ نواز شریف موجودہ وزیراعظم کی ضمانت پر 50روپے کے بیان حلفی پر بیرون ملک گئے،4سال ہو گئے ان کا کچھ پتہ نہیں،وہ وہاں پر بیٹھ کر سیاست کررہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف نے ہمیشہ عدلیہ کا احترام کیا اور کرتے رہیں گے۔ سابق وزیر نے کہاکہ ڈاکٹروں نے انہیں مزید آرام کی ہدایت کی ہے،ہم نے آن لائن ویڈیو لنک یا بیلف کے ذریعے عمران خان کا بیان ریکارڈ کروانے کی درخواست کی ہے۔

انہوںنے کہاکہ عمران خان بیرون ملک نہیں گئے پاکستان میں موجود ہیں،صحت یابی کے بعد جب عدالت بلائے گی ضرور پیش ہونگے۔ انہوںنے کہاکہ یونین کونسل 15میں فیاض خان بلوچ کی رہائش گاہ پر پی ٹی آئی کے کونسلرز اور عہدیداروں سے ملاقات کرتے ہوئے مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پی پی ن لیگ کی کارکردگی کی بدولت عوام ان سے متنفر ہو چکے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان ایک ایماندار قیادت ہیں،پاکستان سمیت دنیا بھر کے لوگ ان پر اعتماد کرتے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ عوام کو یقین ہے عمران خان ہی پاکستان کو بحرانوں سے نکال کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی قیادت لٹیروں پر مشتمل ہے، جنہوں نے ہر دور میں ملک لوٹا۔ انہوںنے کہاکہ گزشتہ 9ماہ میں ملک اور قوم دونوں مشکل میں ہیں، عوام آئندہ انتخابات میں پی ڈی ایم کو مہنگائی اور بحرانوں کی بدولت مسترد کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے اتحاد میں دراڑیں واضح نظر آرہی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ آئندہ انتخابات میں پی پی ن لیگ سمیت پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتیں مد مقابل ہونگی۔ انہوں نے کہا کہ ملک الیکشن کی طرف بڑھ رہا ہے۔ امپورٹڈ حکمران عمران خان کی مقبولیت اور تحریک انصاف کی بھر پور عوامی پذیرائی کی بدولت الیکشن سے کترا رہے ہیں لیکن ان کو الیکشن سے بھاگنے ہیں دیں گے۔

انہوںنے کہاکہ امپورٹڈ حکمرانوں کو 90دن کے اندر انتخابات کروانا ہونگے۔ انہوںنے کہاکہ اگر یہ لوگ انتخابات نہیں کروائیں گے ایک طرف یہ آئین شکنی کے مرتکب ہونگے اور دوسری طرف ملک کو مزید مشکلات کی طرف لے کر بڑھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سب سے بڑی قوت عوام ہیں، عوام کو فیصلہ کرنے دیا جائے کہ مینڈیٹ کا حامل کون ہے۔ انہوںنے کہاکہ عوامی مینڈیٹ کی حامل سیاسی جماعت کو اقتدار دیکر ملک کے لئے مضبوط فیصلے کئے جائیں تاکہ ملک سے سیاسی و معاشی بحران ختم ہو سکے۔

انہوں نے ملتان میں مصروف دن گزارا،وہ سیاسی و سماجی شخصیت پیر ظل حسن قریشی کی رہائش گاہ پر گئے جہاں انہوں نے محمد رضا قریشی اور ناصر رضا قریشی کی والدہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کی۔ یونین کونسل نیل کوٹ میں پی پی کے ٹکٹ ہولڈر ملک شکیل لابر ایڈووکیٹ کی رہائش گاہ پر گئے جہاں انہوں نے ملک دل احمد لابر کی اہلیہ اور ملک شکیل لابر‘ ڈاکٹر عقیل لابر‘ ڈاکٹر ناظم لابر کی والدہ اور پاکستان بار کونسل کے رہنما مرزا عزیز اکبر بیگ کی ہمشیرہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کی۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات