Live Updates

لله*ضلعی قیادت پر کارکنوں کیغیر متزلزل اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے،رہنما جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ

پیر 27 فروری 2023 21:35

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 فروری2023ء) جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق سنئیر نائب امیر مولانا خورشید احمد جنرل سیکریٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ شیخ مولانا احمد جان مولانا حکیم حبیب اللہ مولانا محمد ایوب مفتی عبد السلام ریئسانی حاجی محمد شاہ لالا مولانا محمد اشرف جان اور دیگر نے کہا کہ ضلعی قیادت پر کارکنوں کیغیر متزلزل اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے،مجلس عمومی اجلاس کا کامیاب انعقاد فعال جماعت کی عکاسی ہے، مردم وخانہ شماری کے حوالے سے آج ضلعی عاملہ کا اجلاس گیارہ بجے جبکہ تمام یونٹوں اور تحصیلوں کا نمائندہ اجلاس تین بجے ضلعی سیکرٹریٹ میں ہوگا۔

کارکنوں کو میدان عمل میں کود کر اغراض ومقاصد کے حصول اور منزل پانے کیلئے جدوجہد کو تیز کرنا ہوگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی اسٹیبلشمنٹ کے مہرے کو اسرائیلی عزائم کو خاک میں ملانے کے لیے آخر دم تک لڑیں گے، ملکی اور بین الاقوامی اسٹیبلشمنٹ کی آشیرباد سے قائم حکومت کو دھڑام سے گرانے میں جمعیت علما اسلام کی آزادی تحریک کار فرما رہی، مہنگائی نیازی کا تحفہ ہے، تین سو روپیہ تک ڈالر پہنچنے کے بھیانک مژدے سنانے والے آج قوم کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں، چور مچائے شور کے مصداق سب سے زیادہ کرپشن کے مرتکب ہوچکے،نیب زدہ شوکت ترین کے کیسز ختم کرکے وزیر خزانہ بناکر ملک کو آئی ایم ایف کے ہاتھوں گروی رکھ دیا گیا ،مستقبل کی سیاست میں ملک کو معاشی طور پر مفلوج کرنے والوں کی کوئی جگہ نہیں، علما کے لباس میں کچھ لوگوں نے یہ بھی کہا تھا کہ عمران خان یہ دورانیہ پورا کرکے آئندہ بھی حکمران رہے گا مگر جمعیت کے ہوتے ہوئے اب ایسا ممکن نہیں۔

کہا کہ یونٹوں کی فعالیت میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا گیا مسائل کے حل کے لیے انتطامیہ اور اعلی حکام سے مسلسل رابطے میں رہ کر ضلعی جماعت نے عوام کی آواز پہنچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ۔انہوں نے کہا کہ این اے 265 پر جمعیت علما اسلام کی قیادت کے فیصلے کی لاج رکھی جائے گی
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات