Live Updates

بابا زحمت پورا سچ بھی بولے گا کہ نوازشریف کو نااہل کرنے والے ’کچھ لوگ‘ کون تھے؟

ڈیم والے بابا جی قوم کو بتاوٴ وہ کچھ لوگ جنرل فیض حمید تھے،جو شوکت صدیقی کے گھر گیا اور کہا کہ اگر نوازشریف اورمریم کو ضمانت دی تو ہماری دوسال کی محنت ضائع ہوجائے گی۔ چیف آرگنائزرن لیگ مریم نواز کا ورکرز کنونشن سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 7 مارچ 2023 20:03

بابا زحمت پورا سچ بھی بولے گا کہ نوازشریف کو نااہل کرنے والے ’کچھ لوگ‘ ..
شیخوپورہ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مارچ 2023ء) پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ بابا زحمت پورا سچ بھی بولے گا کہ نوازشریف کو نااہل کرنے والے ’کچھ لوگ‘ کون تھے؟ڈیم والے بابا جی قوم کو بتاوٴ وہ کچھ لوگ جنرل فیض حمید تھے،جو شوکت صدیقی کے گھر گیا اور کہا کہ اگر نوازشریف اورمریم کو ضمانت دی تو ہماری دوسال کی محنت ضائع ہوجائے گی۔

انہوں نے شیخوپورہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیخوپورہ آتی ہوں تو پورا شہر سڑکو ں پر نکل آتا ہے، یہ ورکرز کنونشن ہے تو عوامی سمندر کیا ہوتا ہے؟ اس شیر کو سلام ،نوازشریف نے کہا تھا میں اپنا فیصلہ اللہ پر چھوڑتا ہوں، کوئی رہ تو نہیں گیا جس نے نوازشریف کے خلاف سازش کی اور ذلت اس کا مقدر نہ بنی ہو، ہر کوئی منہ سے خود کہے گا نوازشریف کے ساتھ ناانصافی ہوئی۔

(جاری ہے)

کل سازش کا ایک بہت کردار ڈیم والا بابا، ثاقب نثار، جو خود کو بابا رحمت کہتا تھا لیکن پاکستان کیلئے بابازحمت ثابت ہوا، ثاقب نثار کل وہ اپنے منہ سے بول اٹھا۔یہ ٹی وی پرکہتا نوازشریف کو اس لیئے نااہل کیا کہ کیونکہ کچھ لوگوں کا خیال تھا کہ نوازشریف کو نااہل کردیا جائے، میں پوچھتی ہوں کہ تم انصاف کی کرسی پر بیٹھے تھے تم نے کسی کے خیال انصاف کرنا تھا یا تم نے قانون اور آئین پر انصاف کرنا تھا؟ آج بھی پورا سچ نہیں بول رہا، یہ پورا سچ بھی بولے گاکہ وہ کچھ لوگ کون تھے؟ یہ کچھ لوگ وہی تھے جو شوکت صدیقی کے گھر گئے تھے،میں نہیں ڈرتی ، یہ کچھ لوگ جنرل ر فیض حمید تھے، جو شوکت صدیقی کے گھر گیا اور کہا کہ اگر تم نے نوازشریف اور اس کی بیٹی کو ضمانت دی تو ہماری دوسال کی محنت ضائع ہوجائے گی۔

ڈیم والے بابا جی قوم کو بتاوٴ وہ کچھ لوگ جنرل فیض حمید تھے۔ بتاؤ کہ تم نے کس طرح عمران خان کو الیکشن جیتنے میں مدد کی اور نوازشریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر تاحیات نااہل کردیا ۔ عمران خان کے بڑے طاقتور حریف کو اٹھا کر باہر پھینک دیا، میرے پاس کوئی حکومتی عہدہ نہیں تھا مجھے 10سال کیلئے نااہل کیا، بابا زحمت نے چن چن کر ن لیگی رہنماؤں کو نااہل کیا، کرسی پر بیٹھ کر فرعون تھا، جھوٹے الزام لگاتا تھا، لوگوں کی پگڑیاں اچھالتا تھا۔

آج دیکھو اس کا حال؟ ثاقب نثار کہتا ہے کہ کتاب لکھوں گا اور مرنے کے بعد شائع ہوگی، کیا تمہیں موت یاد ہے؟ جب تم نے ایک منتخب وزیراعظم کو اٹھا کر باہر پھینک دیا۔ جس نے سچ بولنا ہوتا ہے وہ زندگی میں سچ بولتا ہے مرنے کا انتظار نہیں کرتا۔ مرنے کا انتظار وہ کرتا ہے جو عوام کا سامنا کرنے کی ہمت نہیں رکھتا، کہتا میرا واٹس ایپ ہیک ہوگیا۔ اب پتا ہے کہ پول کھلنے والے ہیں، وہ بدنام زمانہ جے آئی ٹی یاد ہے جو واٹس ایپ پر بنی تھی۔

تمہارے فیصلوں کی وجہ سے پاکستان کی ترقی اور غریب کی روٹی اور نوجوانوں کا مستقبل ہیک ہوگیا ہے۔ کہتا میں پاگل ہوں جو انٹرویو دوں؟ مجھے بچوں کے مستقبل کا خیال ہے، کیا تمہیں قوم کے بچوں کے مستقبل کا خیال نہیں تھا؟ مبارک ہو، عمران خان کو صادق اور امین کا جھوٹا سرٹیفکیٹ دینے والا ثاقب نثار کہتا کہ میں نے عمران خان کو مکمل صادق اور امین نہیں کہا تھا۔ 
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات