
فوج میں فیصلہ صرف چیف کا ہوتا ہے
میں 2017،18 میں صرف ایک میجر جنرل تھا کیا فوجی ڈسپلن میں تنہا میجر جنرل حکومت ختم کرسکتا تھا؟ تمام فیصلے عدالتوں نے کئے، جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کا مریم نواز کے الزامات پر جواب
محمد علی
بدھ 8 مارچ 2023
19:54

اس حوالے سے سینئر صحافی کامران خان نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ انہیں جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کا ایک پیغام موصول ہوا جس میں انہوں نے مریم نواز کے الزامات پر جواب دیا ہے۔ سابق ڈی جی آئی ایس آئی کا کہنا ہے کہ فوج میں فیصلہ صرف چیف کا ہوتا ہے، میں 2017،18 میں صرف ایک میجر جنرل تھا کیا فوجی ڈسپلن میں تنہا میجر جنرل حکومت ختم کرسکتا تھا؟، تمام فیصلے عدالتوں نے کئے۔
(جاری ہے)
جبکہ اس حوالے سے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کا کورٹ مارشل تو ادارہ ہی کر سکتا ہے ۔پریس کانفرنس کے دوران صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ کورٹ مارشل وزارت داخلہ نہیں، ادارہ اور جی ایچ کیو کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فیض حمید پر تحقیقاتی ادارے انکوائری کر رہے ہیں کوئی پیش رفت ہوئی تو سامنے آئے گی۔ واضح رہے کہ مریم نواز نے سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کا کورٹ مارشل کیا جانا چاہیے،انھوں نے دو سال مسلم لیگ ن کی حکومت گرانے اور چار سال عمران خان کی حکومت کی حمایت کے ذریعے ملک تباہ کرنے میں کردار ادا کیا۔ مریم نواز نے ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم وی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے مزید کہا کہ جنرل فیض حمید کے خلاف اُس وقت عدالت گئی تھی جب وہ حاضر سروس ڈی جی آئی ایس آئی تھے۔میں نے درخواست جمع کروائی تھی اور ثبوت پیش کیے تھے جس میں سب سے بڑا ثبوت یہ تھا کہ جنرل فیض اس وقت کے اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی صاحب کے گھر گئے تھے اور ان کو کہا تھا کہ نواز شریف اور مریم نواز کو اپنے سزا دینی ہے۔مریم نواز نے واضح کیا کہ وہ غیر آئینی کردار ادا کرنے والے عناصر پر تنقید تو کرتی ہیں تاہم کسی ادارے کو ہدف بنانے کے حق میں ہرگز نہیں۔
مزید اہم خبریں
-
امریکی صدر کی پاکستان اور بھارت کے دیگر مسائل پر بھی ثالثی کی پیشکش
-
مشکل حالات میں ہی اندازہ ہوتا ہے کہ فوج کی اہمیت کیا ہے، انور مقصود کا خراج تحسین
-
تانبے کی کمی ماحول دوست توانائی اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے پھیلاؤ میں رکاؤٹ
-
یو این چیف کی طرف سے انڈیا پاکستان جنگ بندی کا خیرمقدم
-
بھارت نے ہم پر بلاجواز جنگ مسلط کی توہماری فوج نے عسکری تاریخ میں سنہراباب رقم کردیا
-
نواز شریف کا ٹوئٹ سامنے آیا مگرحیرت انگیز طور پر اس میں نہ بھارتی جارحیت، نہ مودی کی فسطائیت پر کوئی تنقید کی گئی
-
سیاسی جماعتیں مل کر پاکستان کے مسائل کا حل نکالیں گی تو کامیابی ممکن ہے
-
انڈیا کا غرور، امریکہ، اسرائیل اور یورپ کی آلہ کاری خطے کو تباہی کی طرف لے جائے گی
-
بھارت کی سیز فائر کی خلاف ورزی
-
ضمانت ملنے کے بعد صنم جاوید ایک اور مقدمے میں گرفتار
-
ہم صدر ٹرمپ کاخطے میں امن کیلئے فعال کردار پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں
-
ثالثوں سے پاک بھارت کے درمیان بنیادی ایشو پر بات کی جائے ورنہ قوم میں مایوسیاں بڑھیں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.