Live Updates

قومی اسمبلی تحلیل کرکے ایک ہی دن عام انتخابات کرائے جائیں ، حافظ احمد علی

انتخابات ہوتے نظر نہیں آرہے حکومت کو توہین عدالت کا سامنا کرنا پڑے گامرکزی رہنما جے یو آئی

ہفتہ 11 مارچ 2023 17:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مارچ2023ء) جے یو آئی کے مرکزی رہنما حافظ احمد علی نے کہا ہے کہ پنجاب ، خیر پختوانخوا کے بجائے قومی اسمبلی تحلیل کرکے ایک ہی دن عام انتخابات کرائے جائیں سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود انتخابات ہوتے نظر نہیں آرہے حکومت الیکشن سے فرار کا راستہ تلاش کر رہی ہے الیکشن نہ کرا کر حکومت کو توہین عدالت کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اسٹیبلشمنٹ آئینی حدود میں رہ کر ملکی سا لمیت کے لئے اپنا کردار ادا کرے ۔ عمران خان سمیت پی ٹی آئی رہنما ئوں کے خلاف کرپشن کے کوئی الزامات نہیں ہیںجے یو آئی تمام دینی جماعتوں پر مشتمل ایم ایم اے کے نام سے نیا اتحاد تشکیل دے گی اس حوالے سے جماعت اسلامی سمیت دیگر جماعتوں سے بات چیت جاری ہے اس حوالے سے آئندہ الیکشن میں تحریک انصاف سے سیٹ ایڈجیسٹمنٹ ہوگی عمران خان مائی نس کا کوئی فارمولا کامیاب نہیں ہوگا وہ اپنے دفتر میں میڈیاسے بات چیت کررہے تھے سابق سینیٹر اسماعیل بلیدی بھی اس موقع پر موجود تھے حافظ احمد علی نے کہا حکومت نے 10 گنا مہنگائی کر کے عوام کے ہوش اڑ دیئے ہیں مولانا شیرانی کے دورہ پنجاب کے دور رس نتائج برآمد ہونگے کراچی کے مسائل جماعت اسلامی ہی حل کرسکتی ہے جے یو آئی حافظ نعیم الرحمن کو میئر منتخب کرانے کی بھر پور کوشش کرے گی ۔

(جاری ہے)

جے یو آئی ملک میں لوٹ مار کے نظام کے خاتمے کی جد و جہد کررہی ہے سیاسی قیادت کو دیوار سے لگانے سے ملکی سا لمیت خطرے سے دور چار ہے جے یو آئی آئندہ پی ٹی آئی حکومت کی دینی جد وجہد میں معاونت کرے گی اسلام کے منافی کسی اقدام کی معاونت نہیں کرے گی ۔پی ٹی آئی ، جے یو آئی اتحاد کو مستحکم کرنے کے لئے دونوں جماعتوں کی دس رکنی کمیٹی کام کر رہی ہے ۔

ہمیں امید ہے کہ عمران اقتدار میںآکر ماضی کی غلطیوں کو نہیں دوہرائیں گے قوم کو معاشی ریلیف فراہم کریں گے ۔حافظ احمد علی نے کہ مولانا محمد خان شیرانی 14 مارچ 2023 سے پنجاب کا دورہ کریں گے عمران خان کی مقبولیت مزید بڑھی ہے راجن پور میں کامیابی اس کا بین ثبوت ہے حکمراں اپنی ضد چھوڑ کر ملکی معاملات عوام کے مینڈیٹ سے آنے والی قیادت کے سپر د کردیں اس سے ملک میں سیاسی اور معاشی استحکام آئے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات