Live Updates

ن لیگ کاکوئی کھلاڑی عمران خان کی فاسٹ بائولنگ کا سامنا کرنے کو تیار نہیں، ان کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں: چودھری پرویزالٰہی

!حالیہ الیکشن میں ن لیگ کو پنجاب میں امیدوار نہیں مل رہے، عمران خان کا خوف اس قدر بڑھ چکا ہے کہ پی ڈی ایم ٹولہ الیکشن سے راہ فرار تلاش کر رہا ہے %سابق ارکان و امیدوار پنجاب اسمبلی کے بارہ رکنی وفد کی ملاقات، موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال، زمان پارک پر بلاجواز پولیس آپریشن کی شدید مذمت

ہفتہ 18 مارچ 2023 21:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2023ء) سابق وزیراعلیٰ پنجاب و مرکزی صدر پاکستان تحریک انصاف چودھری پرویزالٰہی سے سابق ارکان و امیدوار پنجاب اسمبلی کے بارہ رکنی وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں کرنل (ر) انور، میاں جلیل احمد شرقپوری، میجر (ر) لاتاسب ستی، ملک جمشید، عون حمید ڈوگر، نیاز احمد گشکوری، احسان الحق نولاٹیہ، محمد اشرف خان رند، عمران رفیق بٹر، انجینئر شہزاد الٰہی، ندیم شہزاد اور عامر بھٹی شامل تھے۔

ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے زمان پارک پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی رہائش گاہ پر بلاجواز پولیس آپریشن پر شدید مذمت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے گھر کا گیٹ توڑنا غیر قانونی ہے، نہتے کارکنوں پر شیلنگ اور ربڑ کی گولیوں کا استعمال انتہائی افسوسناک ہے، مین گیٹ توڑ کر گھر میں زبردستی گھس کر چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا۔

(جاری ہے)

چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ن لیگ کا کوئی بھی کھلاڑی عمران خان کی فاسٹ بائولنگ کا سامنا کرنے کو تیار نہیں، ان کی کانپیںٹانگ رہی ہیں، میچ فکسنگ کرنے والے نوازشریف ملکی سیاست سے کلین بولڈ ہو چکے ہیں، عمران خان کا خوف اس قدر بڑھ چکا ہے کہ حالیہ الیکشن میں ن لیگ کو پنجاب سے امیدوار نہیں ملے رہے اس لیے پی ڈی ایم کا ٹولہ کسی بھی بہانے الیکشن سے راہ فرار تلاش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نااہل حکمران عمران خان کو دہشت گرد قرار دلوا کر نوازشریف کو خوش کرنا چاہتے ہیں، رانا ثناء اللہ اور مریم نواز اس مقصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے عدالتوں میں پیش ہو کر ثابت کر دیا ہے کہ وہ عدلیہ کا احترم کرتے ہیں۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات