سندھ یونائٹیڈ پارٹی کی جانب سے مہنگائی کے خلاف سکھر سے شروع ہونے والا لانگ مارچ کراچی پہنچ گیا

صفدر عباسی، سردار عبدالرحیم، اسماعیل شاہ، بیرسٹر ارشد بلوچ ودیگر رہنمائوں نے ہزاروں کارکنوں کا شاہراہ فیصل پر شاندار استقبال کیا عوام بھوک مررہی ہے،گندم آٹا نہیں مل رہا پیٹرول تین سو روپے لیٹر پر پہنچ گیا ہے، اسماعیل شاہ راشدی

اتوار 19 مارچ 2023 20:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2023ء) سندھ یونائٹیڈ پارٹی کی جانب سے مہنگائی کے خلاف سکھر سے شروع ہونے والا لانگ مارچ کراچی پریس کلب چورنگی پر پہنچا،لانگ مارچ کے شرکا کا جی ڈی اے کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر صفدر عباسی،فنکشنل لیگ سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار عبدالرحیم،فنکشنل لیگ سندھ کے نائب صدر سید اسماعیل شاھ راشدی ،بئریسٹر ارشد شر بلوچ ہزاروں کارکنوں کے شاہراہِ فیصل پر شاندار استقبال کیا اور لانگ مارچ کے ساتھ کراچی پریس کلب چوک پر پھنچے جہاں شاندار احتجاجی جلسہ منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

جلسے کو خطاب کرتے ہوئے فنکشنل لیگ سندہ کے نائب صدر سید اسماعیل شاھ راشدی نے کہا کہ عوام بھوک مررہی ہے،گندم آٹا نہیں مل رہا پیٹرول تین سو روپے لیٹر پر پہنچ گیا ہے،ایک مارچ بلاول نے اسلام آباد تک نکلا تھا جس پر سندہ کی بجیٹ کے اربوں روپئے خرچ کیا گیا،سلاب متاثرین کے اربوں روپئے ہڑپ کردیا گیا،میرے پردادا شہید سورھیہ بادشاہ کو 20 مارچ کو سندھ کی خاطر شہید کیا گیا اگر ہم انگریزوں سے مفاہمت کرتے تو آج جاگیروں کے مالک ہوتے،15 سالوں سے سندہ پر زرداری کی حکومت رہی مگر جھوٹ اور کرپشن کے سوا کجھ بہی نہیں دیا گیا،ہم نے پہلے بھی قربانیاں دی آور آئیندہ بھی دیتے رہیں گے،جی ڈی اے سندھ کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر صفدر عباسی نے کہا کہ ایس یو پی کا لانگ مارچ حکمرانوں کے ایوانوں میں پھینکا گیا ایک پتھر ہے،سندھ کی عوام کرپٹ حکمرانوں کے خلاف متحد ہے،اگر سندھ نہ ہوتا تو پاکستان نہیں بن تھا،سائیں جی ایم سید نے پاکستان کی قرارداد سندھ اسیمبلی سے پاس کروائی،زرداری نے سندھ کو مکمل طور پر تباھ برباد کردیا ہے،15 سالوں سے سندھ کو لوٹا ہے،2023 کی عام انتخابات میں سندھ کی عوام جی ڈی اے کو ووٹ دے کر کامیاب بنائے،جلسے کو خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری جی ڈی اے کے اطلاعات سیکریٹری سردار عبدالرحیم نے کہا کہ مہنگائی عروج پر ہے غریبوں کا جینا اجیرن ہے مگر ظالم حکمرانوں پتہ ہی نہیں ہے کہ غریبوں کا کیا حال ہے،سندہ کو بیدردی سے فروخت کیا جارہا ہے،حکومت کو ختم کرنے لیے گاں گاں جاکر عوام کو متحد کرنا ہوگا جو سندھ کو بھیج نا چاہتے ہیں ان کے ساتھ کوئی نہیں ہے،یہ حکمرانوں کے لیے چھوٹا سا ٹیلر ہے،جب ہماری قیادت نے اعلان کیا کہ کراچی سے کشمور تک لانگ مارچ ہوگا تو ان چوروں کو چھپنے کی جگھ نہیں ملے گی،ایس یو پی کے رہنما روشن بررو نے کہا کہ ظلم کا نظام نہیں چلے گا جہاں یزید پیدا ہوگا وہاں حسین علیہ السلام پیدا ہوگا،بلاول زرداری چور ہے،سندہ کے وسائل دونوں ہاتھوں سے لوٹے جارہے ہیں،اسٹیبلشمینٹ کبھ تک سندھ کے وسائل لوٹے والوں کا ساتھ دے گی،زرداری لیگ سندھ کو تقسیم کرنا چاہتی ہے،مردم شماری کو تین صوبے مسترد کرتی ہے،اور پیپلزپارٹی سی سی آئی میں جاکر آدمشماری کا مطالبہ کرتی ہے،پیپلزپارٹی مردمشماری پر ڈارمے بازی بند کرے،ہم جی ڈی اے کا حصہ ہیں پوری سندہ کو اکہٹا کریں گے،