Live Updates

بی آر ٹی پشاور کے کنٹریکٹر نے جعلی گارنٹی بنوائی، فیصل واوڈا کا انکشاف

عمران خان کو بار بار بتایا جاتا رہا کہ بی آر ٹی پشاور میں ڈیزائننگ کا مسئلہ ہے لیکن مسئلہ تو کرپشن کا تھا، فیصل واوڈا کی گفتگو

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری بدھ 22 مارچ 2023 00:31

بی آر ٹی پشاور کے کنٹریکٹر نے جعلی گارنٹی بنوائی، فیصل واوڈا کا انکشاف
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مارچ2023ء) فیصل واوڈا نے یہ انکشاف کیا ہے کہ بی آر ٹی پشاور کے کنٹریکٹر نے غیر ملکی بینک کی جعلی گارنٹی بنوائی۔ انہوں نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو بار بار بتایا جاتا رہا کہ بی آر ٹی پشاور میں ڈیزائننگ کا مسئلہ ہے لیکن مسئلہ تو کرپشن کا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی پشاور معاملے میں بینک گارنٹی پکڑیں مسئلہ حل ہوجائے گا لیکن کیا کریں یہ سب نااہل اور نکمے ہیں۔

فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ عمران خان کو بار بار بتایا جاتا رہا کہ بی آر ٹی پشاور میں ڈیزائننگ کا مسئلہ ہے لیکن مسئلہ تو کرپشن کا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو جو لوگ مشورے دے رہے ہیں، وہ سابق وزیراعظم کو بند گلی میں لے کر جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

سابق وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ پوچھتا ہوں زمان پارک کا گیٹ گرانے کی کیاضرورت تھی؟گھنٹی بجاتے وہ دروازہ کھول دیتے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ 50 روپے کے اسٹیمپ پیپر پر نواز شریف یہاں سے رہا ہوکر چلے جاتے ہیں، شہباز شریف جب اقتدار لے رہے تھے، اس دن ان پر فرد جرم عائد ہونا تھی۔ انہوں نے کہا کہ جانبداری صرف پی ٹی آئی کے کیسز میں نہیں ہورہی، پہلے بھی ہوتی رہی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات