Live Updates

حکومت کے کچھ لوگ پی ٹی آئی پر پابندی کے حق میں ہیں، ملک احمد خان

جب پی ٹی آئی والے تحریک لبیک پر پابندی لگا رہے تھے میں تب بھی خلاف تھا، وزیراعظم کے معاون خصوصی کی گفتگو

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری بدھ 22 مارچ 2023 00:20

حکومت کے کچھ لوگ پی ٹی آئی پر پابندی کے حق میں ہیں، ملک احمد خان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مارچ2023ء) وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی نے کہا ہے کہ حکومت کے کچھ لوگ پی ٹی آئی پر پابندی کے حق میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب پی ٹی آئی والے تحریک لبیک پر پابندی لگا رہے تھے میں تب بھی خلاف تھا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کے دوران ملک احمد خان نے کہا کہ حکومت میں کچھ لوگوں کی رائے ہے کہ پی ٹی آئی والے دہشت گردوں جیسے کام کر رہے ہیں، ان پر پابندی ہونی چاہیے۔

(جاری ہے)

ملک احمد خان نے مزید کہا کہ جوڈیشل کمپلیکس اور پولیس پر پیٹرول بم پھینکنا سنگین جرائم ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ محمد خان بھٹی نے جو الزامات لگائے ہیں وہ سنجیدہ نوعیت کے ہیں، عمران خان کے ساتھ خصوصی سلوک کیا جارہا ہے۔ ملک احمد خان نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کے لیے ایک نیا سلسلہ قائم ہے اور پتا نہیں کیوں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ ایگزیکٹیو کا اختیار کیسے استعمال کرسکتی ہے جے آئی ٹی کیسے بناسکتی ہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے خلاف پانامہ کیس کے تمام پروسیڈنگ پر اعتراض تھا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات