
اٹارنی جنرل آف پاکستان بیرسٹر شہزاد عطا الہیٰ مستعفی ہو گئے
ذاتی وجوہات کی بنا پر مستعفی ہو رہا ہوں، بطور اٹارنی جنرل آف پاکستان مزید کام جاری نہیں رکھ سکتا۔بیرسٹر شہزاد عطا الہیٰ نے استعفیٰ صدرِ مملکت کو بھجوا دیا
مقدس فاروق اعوان
جمعہ 24 مارچ 2023
11:55

(جاری ہے)
سپریم کورٹ میں اس معاملے کا دفاع کرنا مشکل ہوگا۔
خیال رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 30 اپریل بروز اتوار کو پنجاب میں صوبائی اسمبلی کے عام انتخابات ملتوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے انتخابات 8 اکتوبر کو ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق رواں ماہ ہی الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 30 اپریل بروز اتوار پنجاب میں صوبائی اسمبلی کے عام انتخابات پر پولنگ کے لیے شیڈول جاری کر دیا تھا۔ خیال رہے کہ 3 مارچ کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات 30 اپریل بروز اتوار کرانے کی تجویز دی تھی۔ایوان صدر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ صدر مملکت نے تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن کی جانب سے تجویز کردہ تاریخوں پر غور کرنے کے بعد کیا۔ قبل ازیں 3 مارچ کو ہی الیکشن کمیشن نے 30 اپریل سے 7 مئی کے دوران پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات کرانے کے لیے تاریخ تجویز کی تھی، الیکشن کمیشن نے انتخابات ترجیحاً اتوار کے روز کرانے کی تجویز بھی دی تھی۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں بتایا گیا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس کے بعد الیکشن کمیشن نے صدر مملکت اور گورنر خیبرپختونخوا کو مراسلے تحریر کیے ہیں۔الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کی روشنی میں صدر مملکت کو مراسلہ ارسال کیا تھا جس میں صوبہ پنجاب کے انتخابات کے انعقاد کے لیے مورخہ 30 اپریل سے 7 مئی 2023 تک کی تاریخیں تجویز کی گئی تھیں۔مزید اہم خبریں
-
قطر پر اسرائیلی حملہ ملکی خودمختاری کی خلاف ورزی، یو این چیف
-
سوڈان: لوگوں کو بوچڑ خانوں میں تشدد کر کے مارا گیا، تحقیقاتی کمیشن
-
نپیال: احتجاجی مظاہروں میں 19 ہلاکتوں پر وزیراعظم مستعفی
-
یو این امن کاری تنازعات میں پھنسے لوگوں کے تحفظ کا نام، ژاں پیئر لاکوا
-
دنیا کے عسکری اخراجات ریکارڈ 2.7 ٹریلین ڈالر تک پہنچ گئے، رپورٹ
-
یو این جنرل اسمبلی کی نئی صدر جرمنی کی اینالینا بیئربوک نے حلف اٹھا لیا
-
نااہل حکمران اسٹیبلشمنٹ کی حمایت سے عوام پر مسلط ہیں، ان سے جان چھڑانا ہوگی
-
وفاقی کابینہ نے گیس کے نئے کنکشنز پر عائد پابندی ختم کردی
-
پنجاب حکومت کا سیلاب سے مکمل منہدم گھر پر 10 لاکھ اور ایک کمرہ گرنے پر5 لاکھ امداد کا اعلان
-
اسلحہ و شراب برآمدگی کیس، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
نیپال میں بدعنوانی کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری‘کرفیومیں توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.