Live Updates

جسٹس طارق سلیم شیخ نے عمران خان کے درج مقدمات کے خلاف سماعت پر لارجر بینچ تشکیل دینے کی سفارش کردی

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے درخواست چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو ارسال کر دی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 24 مارچ 2023 12:24

جسٹس طارق سلیم شیخ نے عمران خان کے درج مقدمات کے خلاف سماعت پر لارجر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - ۔ 23 مارچ2023ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے عمران خان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کیلئے لارجر بینچ تشکیل دینے کی سفارش کردی۔لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیل کی دخواست پر سماعت ہوئی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے درخواست پر سماعت کی۔ سرکاری وکیل نے بتایا کہ عمران خان کے خلاف مقدمات میں اینٹی کرپشن کو لکھا ہوا ہے۔

ہم نے ایف آئی اے اور پنجاب پولیس نے تفصیل جمع کرا دی۔عدالت نے ریمارکس دئیے کہ اس درخواست میں ایسی چیز تو نہیں جس پر لارجر بینچ بنایا جائے۔سرکاری وکیل نے کہا کہ یہ چاتے ہیں لاہور ہائیکورٹ بلوچستان کے آئی جی کو بھی حکم جاری کرے۔انہوں نے بلوچستان کے آئی جی کو فریق بنا کر درخواست دائر کی۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ آفس نے بھی اس پر اعتراض نہیں لگایا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پہلے عمران خان پر 55 کیسز تھے جب تفصیل آئی تو 124 کے قریب تھے۔یہ لوگ مزدوروں کو گرفتار کر رہے ہیں، 800 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔فواد چوہدری نے استدعا کی کہ عدالت اس پر لارجر بینچ بنا دے۔عدالت نے ریمارکس دئیے کہ قانون میں تمام راستے موجود ہیں ، آپ قانون کے مطابق چلیں۔فواد چوہدری نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عدالت نے حکم دیا کہ جب مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج ہو گا تو گرفتار کرنے سے 10 دن پہلے آگاہ کرنا ہو گا،اس طرح نہیں ہو سکتا کہ مزیم نواز کیلئے الگ قانون ہو اور دوسروں کے لیے الگ قانون، وکیل نے کہا کہ متعلقہ اداروں کی جانب سے اس حوالے سے کوئی شنوائی نہیں ہو رہی۔

بعدازاں جسٹس طارق سلیم شیخ نے ریمارکس دئیے کہ اب اسے لارجر بینچ کے پاس بھجوا دیتے ہیں۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے درخواست چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو ارسال کر دی۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات