Live Updates

میں زمان پارک میں ہی موجود رہوں گا، جس کو مارنا ہے آکر مار دے

مجھے یہاں سے بھیجنے کیلیے کئی بار مشورے دیے گئے مگر میں نے انکار کردیا، عمران خان کا آزاد کشمیر یا گلگت بلتستان منتقل ہونے سے صاف انکار

muhammad ali محمد علی ہفتہ 25 مارچ 2023 00:49

میں زمان پارک میں ہی موجود رہوں گا، جس کو مارنا ہے آکر مار دے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مارچ2023ء) عمران خان کا آزاد کشمیر یا گلگت بلتستان منتقل ہونے سے صاف انکار، کہا مجھے یہاں سے بھیجنے کیلیے کئی بار مشورے دیے گئے مگر میں نے انکار کردیا، میں زمان پارک میں ہی موجود رہوں گا، جس کو مارنا ہے آکر مار دے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ مجھے مشورے دیے جارہے ہیں کہ آپ آزاد کشمیر یا گلگت بلتستان چلے جائیں کیونکہ وہاں آپ کی حکومت ہے اور آپ کو تحفظ کی بھی ضرورت ہے مگر اب میں نے فیصلہ کرلیا ہے۔

مجھے یہاں سے بھیجنے کیلیے کئی بار مشورے دیے گئے مگر میں نے انکار کردیا، میں زمان پارک میں ہی رہوں گا اور یہی بیٹھا ہوں جس کو آکر مارنا ہے مار دے۔ تحریک انصاف کے لاہور جلسے کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ لاہور جب نکلتا ہے تو فیصلہ ہوجاتا ہے، میں کل حقیقی آزادی کا روڈ میپ دوں گا، قوم جلسے میں ضرور آئے اور حقیقی آزادی حاصل کرے۔

(جاری ہے)

عمران خان نے انکشاف کیا کہ مینار پاکستان کا جلسہ روکنے کیلیے پی ٹی آئی کے 1 ہزار سے زائد کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے مگر اب قوم رکنے والی نہیں ہے۔ طاقتور کو قانون یہ حق نہیں دیتا کہ وہ اپنی مرضی کرے، جو پاکستان میں ہو رہا اس کا مسئلہ یہ ہے کہ طاقتور اپنے آپ کو قانون نے بالا تر سمجھتا ہے۔ انصاف ہی ایک قوم کی بنیادی ضرورت ہوتی ہے اور ایسے ہی قوم آزاد ہوتی ہے ، کبھی سنا ہے برطانیہ یا یورپ میں قبضہ مافیا ہو؟۔

پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں الیکشن کے التوا کے حوالے سے سابق وزیر اعظم نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر الیکشن کمیشن نے فنڈز نہ ہونے کا بہانہ بنایا اور اب الیکشن 8 اکتوبر کو چلے گئے کیا 8 تک سارے ملکی مسائل حل ہوجائیں گے؟۔ کون آج گارنٹی دے گا کہ آٹھ اکتوبر کو الیکشن ہوں گے یا نہیں؟ کون یہ فیصلہ کرے گا، ہم نے اگر آئین کا قتل ہونے دیا تو بات رکے گی نہیں بلکہ بہت آگے جائے گی، پہلے بھی تاریخ میں 90 دن میں الیکشن کروانے کا کہا گیا لیکن کیا ہوا آمریت ملک میں آ گئی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات