
تبدیل شدہ نتائج درست کرنے کے بجائے دوبارہ گنتی کا فیصلہ چیلنج کریں گے ، حافظ نعیم الرحمن
ہفتہ 25 مارچ 2023 22:37
(جاری ہے)
حکومت کے اعلان کے باوجود رمضان المبارک میں سحر و افطار میں گیس کی لوڈشیڈنگ سے عوام شدید ذہنی و جسمانی اذیت کا شکار ہو رہے ہیں ۔
عدالت اور نیپرا کے احکامات کے بر خلاف کے الیکٹرک کا بجلی کے بلوں کی عدم ادائیگی پر پوری کی پوری آبادی کی بجلی بند کر نا انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے ۔ عوام کو رمضان المبارک میں گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ سے نجات دلائی جائے ، ان خیالات کا اظہارانہوں نے ہفتہ کو ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کراچی کے نائب امراء راجا عارف سلطان ،انجینئر سلیم اظہر ،پبلک ایڈ کمیٹی کے صدر سیف الدین ایڈوکیٹ ، ڈپٹی سیکریٹری یونس بارائی ،سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری و دیگر بھی موجود تھے ۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث عوام لیاری سمیت جگہ جگہ احتجاج کرنے اور دھرنے دینے پر مجبور ہو رہے ہیں اور اس وجہ سے امن وامان کا مسئلہ بھی پیدا ہو رہا ہے لیکن حکومت کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی اور گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کے مسائل حل نہیں کیے جا رہے ، حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ الیکشن کمیشن کراچی میں پیپلز پارٹی کا میئر لانے میں اس کا مدد گار بن رہا ہے ، دوبارہ گنتی کے نام پر پہلے بھی جماعت اسلامی کی جیتی ہوئی سیٹیں پیپلز پارٹی کو دے دی گئیں ، آر اوز اور ڈی آراوز کی نگرانی میں دوبارہ گنتی کے دوران سنگین بے ضابطگیاں اور الیکشن قوانین کی خلاف ورزیاں کی گئیں ، ووٹوں کے تھیلے پھٹے ہوئے اور سیل شدہ لفافوں کی سیلیں ٹوٹی ہوئی نکلیں اور اصل فارم12کے بغیر دوبارہ گنتی کرائی گئی ، ہماری تمام شکایات اور الیکشن کمیشن کو تحریری درخواست کے باوجود کوئی نوٹس نہیں لیا گیا ، اب مزید 6یوسیز پر دوبارہ گنتی کا حکم دے کر ایک بار پر پیپلز پارٹی کا ساتھ دیا جا رہا ہے ، ان تمام یوسیز کے تصدیق شدہ اور دستخط شدہ فارم 11ہمارے پاس موجود ہیں ، یہ نشستیں کئی ہزار کے فرق سے ہماری جیتی ہوئی ہیں ، ہماری واضح درخواست موجودتھی کہ ان کے نتائج میں تبدیلی کی گئی ہے ۔ نتائج درست کیے جائیں اور فارم 11کے مطابق جاری کیے جائیں ،الیکشن کمیشن نے فیصلہ کرنے میں دو ماہ سے زیادہ عرصہ لگادیا اور نتائج درست کرنے کے بجائے دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا ۔ ہم نے الیکشن کمیشن سے کہا تھا کہ ان 6یوسیز میں 66اسٹیشن پر نتائج تبدیل کر کے دھاندلی کی گئی ہے ، ان اسٹیشن کے آر اوز کو طلب کیا جائے لیکن 12یا 15آراوز کو بلایا گیا اور ان میں سے کچھ غیر متعلقہ اسٹیشن کے آراوز تھے ، 22فروری کو چیف الیکشن کمشنر نے واضح طور پر کہا تھا کہ ہم ان 66اسٹیشن کے آر اوز اور ڈ ی آراوز کے خلاف کارروائی کریں گے لیکن اب جو فیصلہ آیا ہے اس میں ان 66اسٹیشن کا کوئی ذکر تک نہیں ہے اس سے صاف ظاہر ہو رہا ہے کہ الیکشن کمیشن پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت کا ساتھ دے رہا ہے اور کراچی کے عوام کے مینڈیٹ کو غصب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ، جماعت اسلامی عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکا کسی بھی صورت میں قبول نہیں کرے گی ۔ عوام کے حق کے لیے ہر قسم کے آئینی و قانونی اور جمہوری طریقے اختیار کریں گے ۔#مزید قومی خبریں
-
نوازشریف سینٹر آف ایکسیلینس میں ایکٹیویٹی بیسڈ لرننگ بچوں کی ذہنی پختگی کا باعث بنے گی، وزیرتعلیم پنجاب
-
پاک فوج کے شاہینوں نے آپریشن بنیان مرصوص میں بھارت کا جنگی غرور خاک میں ملا دیا ،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
-
بلوچستان میں صنعتی ترقی کو فروغ دینے کے لیے چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباروں کو آسان قرض کی سہولت مہیا کی جائے گی ،وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کی چیف ڈویلپمنٹ آفیسر سے ملاقات میں گفتگو
-
ووٹرمیں صنفی فرق کو کم کرنے کیلئے حکومت ٹھوس اقدامات کر رہی ہے، ڈاکٹرطارق فضل چوہدری
-
پاکستان ذمہ دار اورامن کاداعی، مسلح افواج نے قوم کاسرفخرسے بلندکردیا، مسئلہ کشمیرایک بارپھرعالمی ایجنڈے پرنمودارہواہے،وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری
-
نورمقدم قتل کیس کے فیصلے کیخلاف اپیلوں میں وکیل نے مزید دستاویزات جمع کرانے کیلئے مہلت مانگ لی
-
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں زیر سماعت سپر ٹیکس کیس میں ایف بی آر کے وکیل نے دلائل مکمل کرلئے
-
یک جہتی کا مثالی مظاہرہ کرنے پر پاک فوج، فضائیہ اور تمام سیاسی جماعتوں کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں ، عبدالقادرپٹیل
-
بجٹ میں ہیلتھ پیکیج لیکر آرہے ہیں ، وزیر قومی صحت
-
سی بی ڈی نے بارش کا پانی محفوظ کرنے کا نظام متعارف کرا دیا
-
گورنر خیبر پختونخوا نے ہری پور سے تعلق رکھنے والے میٹرکس پاکستان کے بانی حسن نثار کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور سووینئر سے نوازا
-
علیمہ خانم، عمرایوب، فواد چوہدری و دیگر کی عبوری ضمانتوں میں توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.