Live Updates

شہبازشریف کا ترمیمی بل والا فیصلہ سپریم کورٹ پر دباؤ ڈالنے کیلئے کیا ہے

افسوس ہے کہ خود کو نیوٹرل کہنے والے ان کے پیچھے کھڑے ہیں،جو الیکشن چاہتا وہ انتشار نہیں چاہتا، یہ الیکشن نہیں چاہتے۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 28 مارچ 2023 23:28

شہبازشریف کا ترمیمی بل والا فیصلہ سپریم کورٹ پر دباؤ ڈالنے کیلئے کیا ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مارچ 2023ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ شہبازشریف کا ترمیمی بل والا فیصلہ سپریم کورٹ پر دباؤ ڈالنے کیلئے کیا ہے ، افسوس ہے کہ خود کو نیوٹرل کہنے والے ان کے پیچھے کھڑے ہیں،جو الیکشن چاہتا وہ انتشار نہیں چاہتا، یہ الیکشن نہیں چاہتے۔انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف ایک کابینہ اجلاس کرتا ہے، پھر پارلیمنٹ میں بل پیش کیا جاتا ہے، پارلیمنٹ کیا ہے جس میں ایک لوٹے کو اپوزیشن لیڈر بنایا ہوا ہے جو ن لیگ سے ٹکٹ لینا چاہتا ہے۔

میں تو ہمیشہ عدلیہ اور گورننس اصلاحات کی بات کرتا ہوں، تاکہ انصاف کے عمل میں تاخیر نہ ہو۔ مجھے ان کی نیت پر شک ہے، یہ لوگ کبھی بھی عدلیہ کو آزاد اور مضبوط نہیں دیکھنا چاہتے، شہبازشریف نے آج جلدی میں فیصلہ سپریم کورٹ پر دباؤ ڈالنے کیلئے کیا ہے ، کیونکہ یہ الیکشن نہیں چاہتے۔

(جاری ہے)

میں کیوں ان کی نیت پر شک کرتا ہوں شریف خاندان وہ لوگ ہیں جب 1990میں پلاٹس دینے پر ان کو عدالت میں بلایا تو نوازشریف نے دوسرے ججز کو ساتھ ملاکر جس نے ان کو بلایا اس کو صفر کردیا۔

یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سجاد علی شاہ جیسے ایماندار جج پر حملہ کیا ،ان کے صدر رفیق تارڑ جو کہ جج خریدنے کیلئے کوئٹہ میں بریف کیس لے کر گئے، اور اس طرح چیف جسٹس کو ہٹایا۔ انہوں نے پی ٹی آئی کارکنان پر جس طرح کا تشدد جنرل باجوہ کے ساتھ مل کر کیا گیا، وہ مشرف دور میں بھی نہیں ہوتا تھا۔ ظلم اس لئے کیا گیا کہ ہم ان چوروں کو تسلیم کرلیں۔

فرانس میں عوام پنشن کے معاملے پر احتجاج کررہی ہے، پولیس پر پیٹرول بم پھینک رہی ہے، لیکن پھر بھی کسی کو گھر سے نہیں اٹھایا گیا۔یہاں ہمارے لوگوں کو گرفتار کیا جاتا ہے اور تشدد کرتے کہ بتائیں عمران خان نے بھڑکایا؟ میں ان کو کہنا چاہتا ہوں کہ پہلے سوشل میڈیا کو سمجھ لیں، یہ جو اوپر ڈفر بیٹھے ہوئے ان کو سوشل میڈیا کا نہیں پتا۔ مجھ پر دو پرچے کاٹ دیئے گئے، کہ جوڈیشل کمپلیکس میں لوگوں کو لے کر آیا ہوا، یہ جھوٹ ہے، میرے ساتھ کوئی لوگ نہیں تھے، لوگ خود آئے کہ میں جارہا ہوں، لیکن انہوں نے لوگوں کو انتشار دلایا، تاکہ مجھے ٹریپ کرکے مارا جائے۔

میں پھر کہتا ہوں کہ جو لوگ الیکشن چاہتے وہ انتشار نہیں چاہتے،ان کے ساتھ نامعلوم افراد یہ الیکشن نہیں چاہتے وہ انتشار چاہتے ہیں۔ مجھے افسوس کہ نیوٹرل کہنے والے ان کے پیچھے کھڑے ہیں، نیوٹرل کو کہتا ہوں کہ قوم ان کی وجہ سے آپ کے خلاف ہورہی ہے، تنقید اگر نہ ہوتو معاشرے مر جاتے ہیں، سوشل میڈیا پر فالورز کسی کے کنٹرول میں نہیں ہوتے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات