Live Updates

تمام سیاسی جماعتوں نے اپنے منشور کے مطابق انتخابات میں جانا ہے،وزیراعظم

ہم نے ایک سال پہلے ملک کو مشکل حالات سے بچانے کیلئے آئین کا سہارا لیا،اس میں کوئی شک نہیں کہ مشکلات اور چیلنجز اب بھی موجود ہیں،شہباز شریف کا آئین پاکستان کی گولڈن جوبلی تقریب سے خطاب

Abdul Jabbar عبدالجبار پیر 10 اپریل 2023 14:34

تمام سیاسی جماعتوں نے اپنے منشور کے مطابق انتخابات میں جانا ہے،وزیراعظم
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ،اخبارتازہ ترین ۔ 10 اپریل 2023ء) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں نے اپنے منشور کے مطابق الیکشن میں جانا ہے،جب طے کر لیں مل کر چلنا ہے تو پھر بڑے بڑے معاملات حل ہو جاتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے آئین پاکستان کی گولڈن جوبلی تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ 1973 کے آئین میں مختلف اوقات میں ترامیم کی گئیں،یہ آئین آج بھی زندہ اور سلامت ہے،آئین پاکستان ایک تاریخی کارنامہ ہے،یہ کارنامہ تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔

ایک سال پہلے اپوزیشن نے پاکستان کو مشکل حالات سے بچانے کیلئے آئین کا سہارا لیا،ایک صاحب نے مبارکباد کہ یہ حکومت ایک ماہ نہیں چل سکتی تھی آپ نے کمال کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے پاکستان کو مشکل حالات سے نکالا،اس میں کوئی شک نہیں کہ مشکلات اور چیلنجز اب بھی موجود ہیں،اتحاد سے بڑے بڑے چیلنجز سے نمٹا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

آئین مختلف آمروں کا سامنا کرنے کے باوجود آج بھی آئین زندہ ہے،ماضی میں سابق چیف جسٹس نے بغیر پوچھے ایک آمر کو تین سال کی رعایت دی۔

قبل ازیں قومی اسمبلی کے اجلاس میں الیکشن اخراجات بل 2023 پیش کیا گیا،وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے الیکشن اخراجات بل ایوان میں پیش کیا اور اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے دور میں ملک میں مہنگائی کی شرح دو فیصد تھی،منتخب حکومت کیخلاف سازش کر کے سلیکٹڈ پی ٹی آئی حکومت لائی گئی،2018 میں عمران خان کی غیر منتخب حکومت کو مسلط کیا گیا،موجودہ حکومت کو تباہ حال معیشت ورثے میں ملی۔ سازشی عناصر ذاتی مفاد کی خاطر ملک کو نقصان کو پہنچا رہے ہیں،پی ٹی آئی حکومت نے آئی ایم ایف توڑا اور اسکے برعکس کام کیے،پی ٹی آئی قیادت مسلسل جھوٹی خبریں اور افواہیں پھیل رہی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات