ملک کے بالائی علاقوں میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

جمعہ 5 مئی 2023 00:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2023ء) ملک کے بالائی علاقوں میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق (کل ) جمعہ کو اسلام آباد ، خیبر پختو نخوا ، شمال مشرقی اور جنوبی پنجاب، شمالی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔

جبکہ ملک کے دیگر علا قوں میں موسم خشک رہے گا۔گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا ۔ تاہم بالائی خیبرپختونخوا، اسلام آباد ، پنجاب، کشمیراورشمالی بلوچستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا ث سیدو شریف 49، مالم جبہ 24، بالاکوٹ 13، کاکول 11، دیر (لوئر 05، اپر 01)، باچا خان ایئرپورٹ 03، ڈی آئی خان سٹی 01، پنجاب میں چکوال 04، اسلام آباد (گولڑہ 05، بوکرا 04، سعید پور) ، ایئرپورٹ 03 اور زیرو پوائنٹ 02)، راولپنڈی (چکلالہ 04، کچہری 02، شمس آباد 01)، مری 04، ڈی جی خان 02، حافظ آباد 01، بلوچستان میں لسبیلہ 04، خضدار 02، دالبندین 01، کشمیر میں راولاکوٹ 02، دوپٹہ 03 ، کوٹلی میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔

(جاری ہے)

اس دوران ملک میں زیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت چھور، مٹھی 41، لاڑکانہ، روہڑی، شہید بینظیر آباد، موہنجوداڑو، خیرپور اور جیکب آباد میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا۔