ملک کے بالائی علاقوں میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان

جمعہ 5 مئی 2023 23:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2023ء) ملک کے بالائی علاقوں میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علا قوں میں موسم خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج ہفتہ کے روز ملک کے بیشترمیدانی علا قوں میں موسم خشک رہے گا تاہم بالائی خیبر پختو نخوا ، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کی توقع ہے ۔

اس دوران شمال مشرقی پنجاب،کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران پنجاب،اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر، بلوچستان ، بالائی سندھ اور بگروٹ میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

(جاری ہے)

ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔سب سے زیادہ بارش پنجاب میں حافظ آباد 79، لاہور (نشتر ٹائون 21، لکشمی چوک، مغل پورہ 20، واسا آفس 19، اپر مال 18، سٹی 17، گلشن راوی، جوہر ٹائون 16، سمن آباد، ایئرپورٹ 15، تاج پورہ 14، چوک ناخدا 11، شاہی قلعہ 10، فرخ آباد 07)، فیصل آباد 15، سیالکوٹ (ایئرپورٹ 14، سٹی 03)، چکوال ، سرگودھا 09، منڈی بہائوالدین 06، اسلام آباد (گولڑہ 05، بوکرہ 04، سید پور03)، گوجرانوالہ05، گجرات، جہلم، قصور، اوکاڑہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ 04، لیہ 03، جیکب آباد، منگلا، ڈی جی خان، خانیوال 01، راولپنڈی (شمس آباد 01)، خیبرپختونخوا میں مالم جبہ 10، کاکول 04، بالاکوٹ ، دیر (بالائی)، سیدو شریف ، ڈی آئی خان (ایئرپورٹ) 01، بلوچستان میں بارکھان 34،کو ئٹہ (سٹی 20، سمونگلی 08)، خضدار 03، سندھ: روہڑی 05، چھور 01، گلگت بلتستان میں بگروٹ 03، کشمیر میں گڑھی دوپٹہ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔

اس دوران ملک میں زیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت مٹھی 41، چھور اور شہید بینظیر آباد میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا۔