آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور گردو نواح میں بارش کا امکان

جمعرات 18 مئی 2023 23:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2023ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور گردو نواح میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہا ہے تاہم پنجاب، بلوچستان، خیبرپختونخوا، کشمیر، بار کھان اور استور میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

(جاری ہے)

سب سے زیادہ بارش نور پور تھل میں 42، مری 17، بہاولپور سٹی، جھنگ 12، جوہرآباد 11، خانیوال 10، قصور 9، ملتان اسلام آباد 9، راولپنڈی 8، سرگودھا 8، لاہور 7، ڈی جی خان 7، ساہیوال 5، بھکر، کوٹ ادو 4، بہاولپور 3 گوجرانوالہ، چکوال، بہاولنگر 2، فیصل آباد، ٹی ٹی سنگھ ایک، میر کھانی 35، کالام 15، کاکول 13، دیر 11، مالم جبہ 11، دروش 10، چترال 9، سیدو شریف 5، ڈی آئی خان 3، کوٹلی 11، گڑھی دوپٹہ 8، مظفر آباد 5، راولاکوٹ 2، بار کھان 6 اور استور میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ جمعرات کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق تربت، سبی، شہید بینظیر آباد، حیدرآباد 42، سکرنڈ، مٹھی، خیرپور اور چھور میں 41 ڈگر ی سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔