بھارت مقبوضہ کشمیر میں ڈومیسائل قانون کی خلاف ورزی کر کے اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کر رہا ہے، قمرالزمان کائرہ

پیر 22 مئی 2023 19:03

باغ، 22 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2023ء) وفاقی مشیر امور کشمیر قمرالزمان کائرہ نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ڈومیسائل قانون کی خلاف ورزی کر کے اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کر رہا ہے، G20 کانفرنس کا متنازعہ خطہ میں انعقاد عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کے قوانین کی خلاف ورزی ہے، پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو مقبوضہ کشمیر میں کانفرنس کے انعقاد کے دوران 3 دن آزاد کشمیر کا دورہ کر کے عالمی برادری کو بھارت کے مظالم سے آگاہ کریں گے، بھارت نے سرینگر میں جاری فوجی بربریت کو دنیا سے اوجھل رکھنے کیلئے مقبوضہ کشمیر میں میڈیا پر مکمل پابندی عائد کر رکھی ہے،ایسے حالات میں آزاد کشمیر کے میڈیا پر دوہری زمہ داریاں عائد ہوتی ہیں کہ وہ مقامی مسائل کے ساتھ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کی بھی موثر آواز بنیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے باغ میں ڈیجیٹل میڈیا کے نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

مشیر برائے امور کشمیر قمرالزمان کائرہ نے کہا کہ بھارت 7دھائیوں سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے، خواتین کی عصمت دری، زیر حراست ہلاکتوں، نوجوانوں کی ٹارگٹ کلنگ اور گھروں کو جلانے جیسے بھارتی مظالم کئی دھائیوں سے تواتر سے جاری ہیں، بھارت مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی کو کچلنے کیلئے ہر مکروہ حربہ استعمال کر رہا ہے، پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو آزاد کشمیر کے دورے کے دوران بھارت کے مکروہ چہرہ کو دنیا کے سامنے بے نقاب کریں گے اور مظلوم کشمیریوں کی آواز عالمی برادری تک پہنچائیں گے، آزاد کشمیر کے عوام بلا تخصیص 23 مئی کے باغ میں بلاول بھٹو کے جلسہ عام میں شرکت کریں انہوں نے کہا کہ تمام پارٹیاں اپنے جھنڈے لیکر جلسے میں شرکت کریں، مشیر امور کشمیر قمرالزمان کائرہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ خطہ ہے جہاں بھارت کی طرف سے G20 کانفرنس کا انعقاد عالمی اصولوں کی خلاف ورزی ہے، بھارت اس کانفرنس کی آڑ میں دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کر رہا ہے، بھارت کے ناپاک عزائم کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے عالمی رہنماؤں کو بھارت کے غاصبانہ عزائم سے بخوبی آگاہ کیا ہے اور عالمی رہنماؤں کو خطوط لکھے اور G20 کانفرنس کے متنازعہ خطہ میں انعقاد پر کشمیری عوام اور پاکستان کی تشویش سے آگاہ کیا ہے جس کے بعد اکثر ممالک نے اس کانفرنس میں شرکت سے انکار کر دیا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کو اجاگر کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے، ڈیجیٹل میڈیا کی تقریب کی صدارت نو منتخب صدر ڈیجیٹل میڈیا سردار حسام خورشید نے کی جبکہ تقریب سے ارشاد بٹ،ولید یسین،عامر علی سید، دریں اثناء مشیر امور کشمیر نے بیرپانی، تھب، ملوٹ، جگلڑی کے مقام میں عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وسطی باغ کا الیکشن پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار سردار ضیاء القمر بھاری اکثریت سے جیت رہے ہیں، الیکشن میں کامیابی کے بعد انہیں مضبوط وزارت دیں، ضیاء القمر میرا چھوٹا بھائی و برخوردار ہے،ضیاء القمر کے ہر وعدے کا میں ضامن ہوں،اور وعدوں پر سو فیصد عمل درآمد ہو گا،سردار ضیاء القمر کی جیت کے باغ میں تعمیر وترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا اس موقع پر امیدوار اسمبلی حلقہ وسطی باغ سردار ضیاء القمر نے کیا ہیکہ ہم نے سیاست میں عوام کی خدمت کی ہے لوگو کے مسائل حل کیے تعمیر وترقی، روزگار اداروں کا قیام سردار قمر الزماں کے بڑے کارنامے ہیں ہمارے مدمقابل امیدوار پانچ سال تک وزارت کے عہدے پر رہنے والے بتائیں کہ باغ کے لیے کیا کارنامے ہیں انہوں نے کہا کہ اللہ کی مدد اور عوام کے تعاون سے ہم باغ کی عوام کی تقدیر کو بدلیں گے کارکن محنت اور کاوش جاری رکھیں ہم ایک نظریے،مشن اور منشور کے مطابق الیکشن لڑ رہے ہیں ہم نہ بحریہ ٹاؤن میں رہتے ہیں اور نہ ہی بیرون ملک ہماری خوشی و غمی اپنے لوگ کے ساتھ انہوں نے کہا کہ 8جون کو باغ کے لوگ پیپلز پارٹی پر اعتماد کر کے یہ ثابت کریں گے کہ پیپلز پارٹی ہی کشمیریوں کی حقیقی جماعت ہے۔

\378