Live Updates

شیخ رشید سمیت پی ٹی آئی کے 10 رہنماؤں کے ڈپلومیٹک پاسپورٹ منسوخ کر دئیے گئے

شاہ محمود قریشی، اسد عمر، پرویز خٹک، اعظم سواتی، علی امین گنڈا پور، فرخ حبیب،شیخ رشید ،زرتاج گل وزیر ،علی محمد خان اور عون عباس پپی اب بیرون ملک سفر نہیں کر سکیں گے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 27 مئی 2023 13:22

شیخ رشید سمیت پی ٹی آئی کے 10 رہنماؤں کے ڈپلومیٹک پاسپورٹ منسوخ کر دئیے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ،اخبارتازہ ترین ۔27 مئی 2023ء) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید سمیت پاکستان تحریک انصاف کے 10 رہنماؤں کے ڈپلومیٹک پاسپورٹ منسوخ کر دئیے گئے۔ شاہ محمود قریشی، اسد عمر، پرویز خٹک، اعظم سواتی، علی امین گنڈا پور، فرخ حبیب،شیخ رشید ،زرتاج گل وزیر ،علی محمد خان اور عون عباس پپی اب بیرون ملک سفر نہیں کر سکیں گے۔ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے 10 سیاسی افراد کے سفارتی پاسپورٹ منسوخ کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

اسی حوالے سے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ میں اللہ کے فضل سے ماں اور عوام کی دعاوں سے کرپشن سے پاک 16 مرتبہ وفاقی وزیررہا ہوں۔ اقوام متحدہ میں خطاب کیا اور پاکستان کی ایٹمی ٹیکنالوجی کی خدمت کی ۔زرداری نواز ڈار کی طرح ملک سے نہیں بھاگا لیکن آج میری شہریت پاسپورٹ منسوخ کر دیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

شیخ رشید نے کہا کہ جب تک گرفتار نہیں ہوتا قوم میرے ٹوئٹرکو فالو کر ے۔

۔جب کہ پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء کنول شوذب بیرون ملک چلی گئیں۔ذرائع پی ٹی آئی کے مطابق کنول شوذب نو فلائی لسٹ بننے سے قبل ہی اسکاٹ لینڈ چلی گئی تھیں۔ کنول شوذب تحریک انصاف ویمن ونگ کی صدر ہیں۔خیال رہے کہ9مئی کے جلائو گھیرائو کے واقعات میں ملوث ہونے کے تناظر میں عمران خان سمیت600سے زائد سابق ارکان اسمبلی اور پی ٹی آئی عہدیداروں کے نام نو فلائی لسٹ میں شامل کیے گئے ہیں۔

جب کہ پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر بابر اعوان لندن چلے گئے۔ بابر اعوان کے ساتھ عمران خان کے قریبی ساتھی اور قانونی مشیر بھی ہیں۔ بابر اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پہلے سے طے شدہ نجی مصروفیات کے لئے ملک سے باہر آیا ہوں۔ میری ساری دوائیاں پاکستانی اور علاج قابلِ فخر پاکستانی ڈاکٹر کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران پہلے دوست تھے، اب میرا لیڈر ہے، تحریکِ انصاف میری لارجر فیملی ہے اور پاکستان میری منزلِ مراد
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات