
آئندہ بجٹ میں صوبہ بالخصوص ضم اضلاع کے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے گا، حاجی غلام علی
معاشی بدحالی کے باوجود وفاق، صوبائی حکومتوں کیجانب سے صوبہ کے بندوبستی و ضم اضلاع کی ترقی کیلئے فنڈز مختص کئے جائیں گے گورنر سے باجوڑ، خیبر، کرم،شمالی و جنوبی وزیرستان، دیر،سوات، چترال کے چیمبرز کے صدور، عہدیداروں، ٹریڈ یونین کے صدور، بزنس کمیونٹی پر مشتمل مشترکہ 60 رکنی نمائندہ وفد کی بھی ملاقات، ملکی معیشت، انڈسٹری و کاروباری طبقہ کی بہتری کیلئے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال
اتوار 28 مئی 2023 19:20
(جاری ہے)
گورنر سے نو تعینات جنرل منیجر سوئی ناردرن گیس خیبر پختونخوا رحمت اللہ خان نے بھی ملاقات کی جس میں گورنر نے صوبہ بالخصوص پشاور شہر میں صارفین کو گیس کی لوڈشیڈنگ، کم پریشر جیسی مشکلات سے فوری نجات دلانے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ پشاور شہر میں خراب اور پرانے پائپوں کی تبدیلی کا عمل بھی جلد مکمل کیا جائے تاکہ صارفین کو بلاتعطل گیس کی فراہمی یقینی ہو سکے۔
انہوں نے کہا کہ بجلی و گیس عوام کی بنیادی ضروریات میں شامل ہیں جس پر کسی قسم کی محکمانہ کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔علاوہ ازیں گورنر سے چترال، خیبر، کرم، شمالی و جنوبی وزیرستان، باجوڑ، دیر، سوات چیمبرز کے صدور و دیگر عہدیداروں پر مشتمل 60 رکنی مشترکہ بزنس کمیونٹی کے وفد نے بھی ملاقات کی اور مختلف اقتصادی، سماجی معاملات، ضم اضلاع اور پاٹا میں ٹیکس کے نفاز، انڈسٹری کو درپیش مسائل پر گفتگو کی گئی۔اس موقع پر چیمبرز کے مشترکہ وفد نے ملکی معیشت، انڈسٹری اور کاروباری طبقہ کی بہتری کیلئے اپنی تجاویز پیش کیں اور کہا کہ اس وقت ان پسماندہ علاقوں کو ٹیکس میں رعایت پرقرار رہنی چاہیے۔سیاسی، سماجی و بزنس کمیونٹی کے قائدین سے ملاقاتوں کے دوران گورنر نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک کی ترقی کا راز متحد ہو کر ملکی مفاد میں خدمات دنیا ہے، ہمیں بھی بحثیت قوم ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے ایک سوچ اپنانی ہو گی اور متحد ہو کر ملکی و قومی معاملات میں آگے بڑھنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ صوبہ کو اس وقت معاشی و امن و امان کے چیلنجز کا سامنا ہے، وزیراعظم کے حالیہ گورنر ہاوس دورہ کے دوران صوبہ کے مالی و امن و امان سے جڑے معاملات سے متعلق صوبائی حکومت اور سیاسی جماعتوں کے قائدین کے ساتھ تفصیلی مشاورت کی گئی اور وزیراعظم کی جانب سے صوبہ کے مالی معاملات کو بہتر بنانے کیلئے تمام تر تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وفاق صوبائی حکومت کے ساتھ ملکر صوبہ کی ترقی و خوشحالی کیلئے مخلصانہ و سنجیدہ اقدامات پر یقین رکھتا ہے،بزنس کمیونٹی کے ساتھ ملاقات میں ضم اضلاع اور پاٹا کے لئے ٹیکسوں کی رعایت برقرار رکھنے کے لئے ایک کمیٹی پر اتفاق کیا گیا۔مزید قومی خبریں
-
پی ٹی آئی کی رات گئے لاہور کی مختلف شاہراہوں پر موٹر سائیکل ریلی
-
تھیلیسیمیا کے مریضوں کے لیے صحت کارڈ پلس میں علاج شامل کرنے کا اعلان
-
صوبائی حکومت کی ترجیحات میں بہترین طبی سہولیات کی فراہمی سر فہرست ہے ،میرسرفرازبگٹی
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ڈرون حملوں کی شدید مذمت ،اداروں کو ہمہ وقت الرٹ رہنے کی ہدایت
-
جھوٹی خبریں اور اطلاعات پھیلانے والوں سے خبردار رہیں‘سینئرصوبائی وزیر کی عوام سے اپیل
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں مائوں کا عالمی دن ’’ ورلڈ مدرز ڈے ‘‘ 11مئی کوبھرپور انداز سے منایا جائے گا
-
رانا تنویرحسین سے پرویزرشید کی ملاقات ،پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے تفصیلی گفتگو
-
ساہیوال، پڑول پمپ پرڈاکوئوں نے زمیندار کے بھائی کو گولی ماردی ،23 ہزار نقدی چھین کر فرار ،مقدمہ درج
-
والٹن میں پاک فوج نے تین ڈرنزحملے ناکام بنا دئیے
-
عمران خان اور ہمارے لئے پاکستان ریڈ لائن ہے‘ عالیہ حمزہ
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کا دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
-
پاک فضائیہ نے بھارتی غرور خاک میں ملا دیا، ڈاکٹرراغب حسین نعیمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.