ٌ عوام سیاسی رسہ کشی سے تنگ،مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن بناکررکھ دی ہے،محمد حسین محنتی

Kملک میں حقیقی تبدیلی، مہنگائی کے خاتمے ومعاشی خوشحالی کے لیے حل صرف جماعت اسلامی ہے۔جس کے پاس قابل ومخلص قیادت اوربھترویژن بھی ہے، دستک مہم کے دوران اجتماعات سے خطاب

اتوار 28 مئی 2023 19:40

7کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2023ء) امیرجماعت اسلامی سندھ وسابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ عوام سیاسی رسہ کشی سے تنگ،مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن بناکررکھ دی ہے۔13جماعتی اتحادی حکومت پی ڈی ایم کے وزیراعظم شہباز شریف کا’’مہنگائی اتنی ہے کہ سمجھ نہیں آتا منہ چھپا کر کہاں جاؤں‘‘ کا حالیہ بیان ناکامی کا اعتراف ہے۔

تمام سیاسی جماعتیں ناکام ہوچکی ہیں۔ملک میں حقیقی تبدیلی مہنگائی کے خاتمے ومعاشی خوشحالی کے لیے حل صرف جماعت اسلامی ہے۔جس کے پاس قابل ومخلص قیادت اوربھترویژن بھی ہے۔کارکنان دستک مہم میں گلی محلے گھر دکان پرجاکر عوام تک جماعت اسلامی کا پیغام پہنچائیں ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے منصورہ ہالا اورسعید آباد میں دستک مہم کے حوالے سے منعقدہ اجتماعات اوربازار میںابطہ عوام کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

امیرضلع مفتی ایازاحمد اصلاحی،سابق امیرضلع فقیرمحمد منصوری ،حافظ لطف اللہ بھٹو،غلام علی ارباب ودیگر ذمے داران میں ان کے ہمراہ موجود تھے۔انہوں نے مزید کہاکہ کتنے دکھ وافسوس کی بات ہے کہ فرسودہ نظام اورحکمرانوں کی غلامانہ پالیسیوں کی وجہ سے آج پہلی اسلامی ایٹمی مملکت پاکستان کے عوام بجلی گیس اورصاف پانی کی نعمت سے بھی محروم ہیں۔

جس پارٹی کی70سے اورگذشتہ 15سالوں سے سندھ میں حکومت قائم ہے اس پارٹی کا چیئرمین کہتا ہے کہ وہ بھی پانی ٹینکر کے ذریعے خریدتا ہے۔امریکہ اوراس کے گماشتے نہیں چاہتے کہ پاکستان معاشی وسیاسی طورمستحکم ہو،انتقام وانتشار سے نہیں ،اتحاد ویکجہتی ،جمہوریت کی بلادستی اورقانون کی حکمرانی کے ذریعے سے ہی دشمن کی سازشوں کو ناکام بنیا جاسکتا ہے ،مستقبل اسلامی نظام کا ہے جماعت اسلامی ملک میں قرآن وسنت کے نفاذ کے لیے جدوجہد کر رہی ہی