خالد مقبول صدیقی دوسرا الطاف حسین بننے کی کوشش نہ کرے، ایاز لطیف پلیجو

سندھ ہزاروں سال سے سندھیوں کا تاریخی وطن اور ہماری ماں ہے، ایم کیو ایم نے ہمیشہ معصوم لوگوں کو آپس میں لڑوا کے قتل و غارت کی ہے ْ اردو، سندھی، پنجابی، پشتون اور بلوچ بھائی ہیں، ان میں نفرت پھیلانے کی سیاست نہیں چلے گی

پیر 10 جولائی 2023 22:25

�یدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2023ء) قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ خالد مقبول صدیقی دوسرا الطاف حسین بننے کی کوشش نہ کرے، سندھ ہزاروں سال سے سندھیوں کا تاریخی وطن اور ہماری ماں ہے، ایم کیو ایم نے ہمیشہ معصوم لوگوں کو آپس میں لڑوا کے قتل و غارت کی ہے، اردو، سندھی، پنجابی، پشتون اور بلوچ بھائی ہیں، ان میں نفرت پھیلانے کی سیاست نہیں چلے گی۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ عالمی طاقتوں کی ہدایات پہ ایم کیو ایم ہمیشہ پاکستان کی سالمیت اور سندھ کی 6 ہزار سالہ ثقافت پہ حملہ آور ہونے کے لیئے سازشیں کرتی ہے ، ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ 12 مئی کو کراچی میں لوگوں کو تیتر سمجھ کے مارا گیا ، شھید محمد نواز کنرانی، پیپلزپارٹی ، جماعت اسلامی ، نواز لیگ ،عوامی نیشنل پارٹی ، سنی تحریک ، اور دوسری پارٹیوں کے کارکنان کو بڑی تعداد میں بے رحمی سے قتل کیا گیا، ایاز لطیف پلیجو نے کہا کے ایم کیو ایم نے سب سے زیادہ نقصان اردو بولنے والوں کو دیا ہے ، انہوں نے نوجوانوں کو کتاب دینے کے بجائے ہتھیار دیئے انکی مہذب پہچان بنانے کے بجائے کن کٹا ، لنگڑا ، اور کانا جیسے نام دیئے ، اردو بولنے والے سندھ کا حصہ ہیں اور ہمارے بھائی ہیں ، ایم کیو ایم کی ایجنڈا نفرت اور ہتھیار رہی ہے ، انہوں نے ہمیشہ یکجہتی اور بھائی چار گی کو نقصان دیا ہے، انہوں نے کہا کہ تمام اردو بولنے والے ہمارے بھائی اور بہنیں ہیں ، لیکن ایسے عناصر کی پہچان ہونی چاہئے جو نسل پرستی ، تعصب ، اشتعال انگیزی ، اور بدامنی پھیلا رہے ہیں ، ایک بار پھر الیکشن قریب آرہے ہیں ، یہ لوگ نفرت اور ٹکرا کا کارڈ استعمال کر رہے ہیں ، یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے بے شمار معصوم مہاجروں کا قتل و عام کروایا، یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے بلدیہ فیکٹری میں کئی لوگوں کو زندہ جلا کے مار دیا، یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے نشترپارک میں سنی تحریک کو اڑایا تھا ، یہ وہی لوگ ہیں ، جنہوں نے 12 مئی 22 مئی ، کو نہتے لوگوں کو گولیوں کا نشانہ بنایا ، یہ وہی لوگ ہیں ، جنہوں نے نصیر اللہ بابر کی سائز کی بوری بنوائی تھی ، یہ وہی لوگ ہیں ، جنہوں نے وکیلوں کو ان کی آفیس میں ہی زندہ جلاڈالا ، ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ اگر آپ کو ذرا برابر بھی حیا اور شرم نہیں آرہی ، آپ لوگوں نے حکیم سعید ایک پڑہے لکھے آدمی کو قتل کر دیا ، آپ نے صلاح الدین کو مار دیا، آپ نے اپنی ہی پارٹی کے رہنماں ، عظیم الدین طارق ، عمران فاروق کو قتل کردیا ، دوسری پارٹیز کو چھوڑو آپ نے اپنی ہی پارٹی کے لوگوں کو گولیوں کا نشانہ بنایا ، ایم کیو ایم حقیقی کے لوگوں کو آپ نے قتل کیا ، پی ٹی آئی، جماعت اسلامی کے ڈاکٹر پرویز جیسے لوگوں کو آپ نے بیدردی سے قتل کیا، شھید نواز کنرانی ، شھید غزالہ بتول صدیقی کو چھوڑو، ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ نفرت والی بات کرکے لوگوں میں ٹکرا پیدا نہ کریں ، ہم انڈس سولائیزیشن کے لوگ سمجھتے ہیں ، قائم خانی ، خانزادہ ، آرائیں ، راجپوت ،اور دیگر اردو بولنے والے ہمارا حصہ ہیں، یہ اردو بولنے والے ہمارے بھائی ہیں ، ہمارا حصہ ہیں ، آپ جو حرکتات کر رہے ہیں ٹکرا پیدا کرنے اور لوگوں کو بھڑکانے والی اس کے نتائج آپ پہلے بھگت چکے ہیں ، آپ کی معمولی سی کان مسلی ہوتی ہے تو آپ بھاگ جاتے ہو ، آپ کو کوئی لاٹھی دکھاتا ہے تو آپ اپنی پارٹی اور قیادت کو چھوڑ جاتے ہو ، ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ اردو بولنے والے شاندار لوگ ہیں اردو کیا صرف آپ کی ہے، اردو بولنے والے آپکے ہیں ، آپ ہو کون ، ادو زبان پہ حق جتانے والے ، آپ فیض احمد فیض کے پرستار ہو، فیض تو پنجابی تھے ، کیا آپ احمد فراز سے زیادہ اردو کے علمبردار ہو ، فراز تو پشتو بولنے والے تھے ، آپ سے زیادہ شیخ ایاز نے اردو کی کتابیں لکھی ، رسول بخش پلیجو، حیدر بخش جتوئی ، سوبھو گیانچندانی ، اردو کے پرستار تھے ، آپ اردو زبان کے وارث نہیں ، ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ کسی بھی اردو بولنے والی بہن ، بھائی یا بچے سے زیادتی ہوتی ہے تو ، میں نکے لیئے آواز اٹھاں گا اور انصاف کے لیئے جدوجہد کروں گا، ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ آپ اردو بولنے والوں کے چیمپئن نہ بنیں ، اور ایک دوسرے سے لڑوانے کی کوشش نہ کریں ، اردو بولنے والے بھائیوں کو آپ اکیلا نہ کریں ان میں درجنوں ہزاروں لاکھوں اچھے لوگ موجود ہیں ، ادیب رضوی ، تاج حیدر ، انیس ہارون ، اقبال حیدر ، کرامت علی سے ہم کیوں محبت کرتے ہیں کیونکہ یہ نفرت سے دور ہیں ، ہمارے جلسوں پروگراموں میں یہ آتے ہیں ، یہ سندھی پاکستانی سن آف سوائل ہیں ، آپ کی ہٹھ درہمی ختم ہوگی اور نہ ہی نئی constituency's بنیں گی ، ایاز لطیف پلیجو نے خبردار کیا کہ نفرت کی سیاست نہ کریں دراڑ ڈالنے کی کوشش نہ کریں ، ہم بحیثیت سندھی قوم ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں ، اردو بولنے والے ہمارے بھائی ہیں ، آپ اپنے خواب و خیال سے یہ بات نکال دیں ، کے سندھیوں کو کچل کر آپ بادشاہی کر پاگے ، یہ دماغ سے حوا نکال دیں ، ایاز لطیف پلیجو نے کہا کے ملک کو نفرت کی سیاست نے بڑا نقصان دیا ہے ، نفرت کی سیاست انسانیت کی دشمن ہے، ملک میں بسنے والے سندھی، پنجابی، بلوچ، پشتون، سرائیکی، مہاجر اور دیگر زبانیں بولنے والے بھائی ہیں، ان کی ترقی ملک کی ترقی ہے، عالمی سامراجی طاقتیں ملک میم انتشار چاہتی ہیں ان کی ہدایات پہ نفرت اور انتشار پھیلایا جاتا ہے۔