ظ* قومی خزانے ،وسائل ،اختیارات پربدعنوان عناصر مسلط ہیں،مولانا عبد الحق ہاشمی
۱ملک کاسب سے بڑامسئلہ بدعنوانی اوراسی بدعنوانی کی وجہ سے مہنگائی بے روزگاری وبدامنی ہے،رہنما جماعت اسلامی
اتوار 16 جولائی 2023 18:15
(جاری ہے)
اجتماعی مسائل کے حل ،حقوق کے حصول ،مشکلات ،بدعنوانی بدامنی سے نجات کیلئے دیانت دار قیادت دینے کیلئے الیکشن میں تیاری کیساتھ حصہ لیں گے۔ ژوب ،دکی سمیت دیگر پرامن علاقوں میں بدامنی کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔
گوادر مکران سمیت پورے بلوچستان کے عوام کو جماعت اسلامی مسائل سے نجات دیے کیلئے الیکشن میں حصہ لے رہی ہے ان خیالات کا اظہارانہوں نے جماعت اسلامی بلوچستان کے ایک روزہ صوبائی مجلس شوریٰ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیااجلاس میں صوبائی جنرل سیکرٹری وحق دوتحریک کے قائدمولانا ہدایت الرحمان بلوچ ،صوبائی نائب امراء ودیگر ذمہ داران وصوبہ بھر سے اراکین شوریٰ شریک تھے اس موقع پر سابقہ اجلاسوں کی کاروائی پیش کرکے عمل درآمد کا جائزہ لیاگیا ۔ اراکین شوریٰ نے زمہ داری کا حلف لیا ۔جماعت اسلامی بلوچستا ن کا تنظیمی رپورٹ پیش کیا گیاالیکشن تیاری ،امیدواران کا تعین کے حوالے سے بھی مشاورت ہوئی ۔صوبائی ناظم مالیات نے آڈٹ رپورٹ وبجٹ پیش کیا،اجلاس میں بلوچستان کے سلگتے مسائل ،حکومتی نااہلی ،بدعنوانی ،بے روزگاری ،وسائل وقومی خزانے کی لوٹ مار ،مظالم درندگی نجی جیلیں ،لاپتہ افرادکی عدم بازیابی ،ژوب،دکی سمیت دیگر پرامن علاقوں میں دوبار ہ بدامنی ودیگر مسائل پر گفتگواور بلوچستان میں طاقت کے استعمال،فوجی آپریشن،لاپتہ افرادکی بازیابی کے بجائے مزیدکوغائب کرنے،سرکاری محکموں میں ملازمتیں فروخت کرنے،بے روزگاری،شہروں میں سڑکوں اورمین شاہراہوں کی عدم تعمیرکی شدیدمذمت کی گئی۔ اجلاس میں آنے والے الیکشن کی تیاریوں امیدواران کاتعین کابھی جائزہ لیاگیااجلاس میں صوبے کے دیگرمسائل کے حوالے سے قراردادیں بھی پیش کی جائیگیذمہ داران نے خطاب میں کہاکہ بلوچستان کے عوام ،مسائل ،بے روزگاری سے حکمرانوں کاکوئی سروکار نہیں انہیں صرف بلوچستان کے وسائل عزیزہیں بدعنوانی میں بلوچستان کے حکمرانوں ،اسٹبلشمنٹ کیساتھ وفاق وفاقی ادارے برابر کے شریک ہیں ۔صوبائی دارالحکومت سمیت بڑے شہروں کی سڑکیں تباہ ،لوڈشیڈنگ نے معیشت وزراعت تباہ،قلت آب سے عوام پریشان ہیں نااہلوں کی وجہ سے کوئٹہ کھنڈر بن گیا ہے ۔ بھاری سودی قرضے ملنے پر شادیانے بجائے جارہے ہیں جبکہ دوسری جانب قومی دولت قومی خزانے سے غائب ہورہی ہے ۔حقیقی اپوزیشن ،عوام کا دکھ درد رکھنے اور عوام کی خدمت دیانت سے کرنے والی صرف جماعت اسلامی ہے ۔ حکمرانوں نے احتساب کے اداروں کو خاموش کر دیا اب ان کے آشیر باد سے کروڑوںکی کرپشن ہورہی ہے پوچھ گچھ واحتساب کرنے والا کوئی نہیں بلوچستان کے عوام خوشحال ہوں گے تو پاکستان خوشحال ہوگا بلوچستان وسائل، معدنیات ،خزانوں سے بھرامگر یہاں کے عوام کو پینے کا پانی تعلیم وصحت کی وسائل دستیاب نہیں۔ بلوچستان کے حالات اس نہج پر پہنچ چکے ہیں کہ کسی بھی لمحے کوئی بڑا سانحہ رونما ہو سکتا ہے۔ جماعت اسلامی بلوچستان کا مقدمہ ایوانوں ،عدالتوں اور چوکوں چوراہوں میں لڑ رہی ہے، ہم پورے ملک کے عوام کے حقوق کی بات کرتے ہیں، جدید اسلامی فلاحی ریاست کا قیام جماعت اسلامی کی جدوجہد کا مقصد ہے۔مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.