
ملک کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے زلزلے کے جھٹکے
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی گہرائی 186 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی
دانش احمد انصاری
اتوار 6 اگست 2023
08:18

(جاری ہے)
خیبرپختونخوا کے صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے پبلک ریلیشن آفیسر تیمور خان نے امریکی جیولوجیکل سروے کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہفتے کی شب پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں محسوس کیا جانے والا زلزلے کا جھٹکا ایک ہی دن میں تیسری مرتبہ ریکارڈ کیا گیا۔
انہوں نے نجی ٹی وی چینل ڈان نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں کسی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے تاہم ان کا ایمرجنسی کنٹرول روم صوبے کے تمام ضلعی دفاتر سے مسلسل رابطے میں ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ آج صبح 6 بجکر 58منٹ پر 4.1 شدت کے خیبر پختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی گہرائی 241.8 کلومیٹر تھی اور اس کا مرکز تاجکستان میں تھا۔ دوسرا زلزلہ دوپہر 1بجکر 6 منٹ پر آیا اور جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5 ریکارڈ کی گئی، اس کا مرکز خیبر پختونخوا کا علاقہ شانگلہ تھا اور اس کی گہرائی 43.5 کلومیٹر تھی۔ جبکہ ہفتے کی شب تیسری مرتبہ آنے والے زلزلے سے اسلام آباد، لاہور، پشاور، گلگت بلتستان کے مختلف علاقے، آزاد کشمیر، میانوالی، مردان، ہری پور، سوات، شیخوپورہ، مالاکنڈ، نوشہرہ، دیر، باجوڑ، بنیر، چترال، کامونکی، وزیر آباد، گجرات، ننکانہ صاحب، منگلا، جھنگ، چنیوٹ، پنڈی بھٹیاں، بھکر، بھلوال، راولپنڈی، لکی مروت، صوابی، ٹانک، اٹک، ایبٹ آباد، شانگلہ، میرپور، ملتان، گوجرہ، سرگودھا، ڈسکہ سمیت کئی شہروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلے کی شدت زیادہ محسوس ہونے کی وجہ سے شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے کی شدت، مرکز اور گہرائی سے متعلق جاری کردہ تفصیلات کے مطابق زلزلے کی شدت 5 عشاریہ 8، گہرائی زیر زمین 168 کلومیٹر جبکہ مرکز کوہ ہندوکش افغانستان کا علاقہ تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کے جھٹکے بھارت تک بھی محسوس کیے گئے۔مزید اہم خبریں
-
ماسکو اور کییف جنگ بندی کے لیے جلد از جلد اقدامات کریں، ترکی
-
پاکستان اور بھارت کے مابین جوہری جنگ کو رکوایا، امریکی صدر
-
پاکستان اور بھارت کا جنگ بندی جاری رکھنے پر اتفاق
-
صحافتی آزادی اور صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اہم پیش رفت
-
بھارت جارحانہ کاروائیوں سے باز نہ آیا تو پھر پاکستان کی طرف سے بھی کوئی گارنٹی نہیں
-
پاکستان اور بھارت کے فوجی حکام کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ
-
ممنوعہ کرد تنظیم پی کے کے: خود کو تحلیل کرنے کا اعلان عنقریب
-
بھارت سے مذاکرات ہوئے تو پانی، دہشتگردی اور کشمیرپر بات ہوگی: وزیر دفاع
-
بھارتی جارحیت، ڈی ڈبلیو نے بھارتی گمراہ کن پروپیگنڈا اورفیک نیوزکو بے نقاب کردیا
-
ویراٹ کوہلی ٹیسٹ میچوں میں دس ہزار رنز نہ بنا سکے
-
وزیراعلی مریم نواز نے6 لاکھ کاشتکاروں کیلئے کسان کارڈ کی منظوری دیدی
-
جرمن اسرائیلی سفارتی تعلقات کے قیام کی سالگرہ، غزہ کی جنگ کے سائے میں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.