ایک ماہ قبل بتا دیا تھا نگران وزیراعظم کی ذمہ داری نہیں سنبھال رہا

معلوم نہیں بعض دوست مجھے نگران وزیراعظم کیوں بنا رہے تھے۔نگران وزیر خارجہ جلیل عباسی جیلانی کی گفتگو

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 18 اگست 2023 12:02

ایک ماہ قبل بتا دیا تھا نگران وزیراعظم کی ذمہ داری نہیں سنبھال رہا
اسلام آباد (اردوپوائنٹ،اخبارتازہ ترین ۔ 18 اگست 2023ء) نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کا کہنا ہے کہ میں نے ایک ماہ قبل ہی آپ کو یہ بتا دیا تھا کہ نگران وزیراعظم کی ذمہ داری میں نہیں بلکہ کوئی اور سنبھال رہا ہے اور مجھے کوئی اور تفویض کی جا رہی ہے لیکن نہیں معلوم کیوں میرے حوالے سے نگران وزیراعظم بنانے کی خبریں چلیں،کیوں بعض دوست مجھے نگران وزیراعظم بنا رہے تھے۔

جلیل عباس جیلانی نے نگران وزراء کی حلف برداری کی تقریب میں اخبار نویسوں سے بات کی۔۔حلف اٹھانے کے بعد میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر خارجہ جلیل عباسی جیلانی نے کہاکہ پاکستان تمام ممالک سے بہتر تعلقات استوار کرنا چاہتا ہے،بھارتی تنگ نظری کے باوجود پاکستان نے کرکٹ ٹیم بھجوانے کا فیصلہ کیا،پاکستان نے کرکٹ ٹیم بھجوا کر اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ کیا، بھارت کے ساتھ کشمیر اور سیاچن کے مسائل کا عالمی معاہدوں کے مطابق حل چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پاکستان کے امریکا، چین، سعودی عرب سمیت تمام ممالک سے قریبی مراسم ہیں،چین قریبی دوست،محسن ہے، چین سے ہمارے اسٹریٹجک تعلقات ہیں،افغانستان سمیت خطے کے دیگر ملکوں سے بھی بہتر تعلقات کو فروغ دیں گے جبکہ روس یوکرین کے معاملے پرپاکستان کاموقف واضع ہے جنگ مسائل کا حل نہیں۔ نگران وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم زرمبادلہ ذخائر میں بہتری لائیں گے، اورملک میں بیرونی سرمایہ کاری لائیں گے،سمندر پار پاکستانیوں کیساتھ وقت گزارا،وہ ملک کا سوچتے ہیں،انکی معاونت لیں گے، اوورسیز پاکستانیوں کے دل پاکستان کیساتھ دھڑکتے ہیں۔

جلیل عباس جیلانی نے کہاکہ امریکا، کینیڈا ،یورپ اور گلف سمیت تمام اوورسیزے پاکستانی محب وطن ہیں،اوورسیز پاکستانی،اپنے ملک و قوم سے ہرگز ناراض نہیں ہوسکتے۔