
قوم دیانتدار او ر اہل قیادت کا ساتھ دے ملک و قوم کی تقدیر بدل دیں گی: ضیاء الدین انصاری
ش*جماعت اسلامی ہر مشکل وقت میں عوامی خدمت کیلئے صف اول کا کردار ادا کرتی ہے جماعت اسلامی ہی واحد جماعت ہے جوملک و قوم کو مہنگائی، بیروزگاری اور مسائل سے نکال سکتی ہے،امیر جماعت اسلامی لاہور
اتوار 27 اگست 2023 18:50
(جاری ہے)
حکمرانوں کی نااہلی اور عوام دشمن پالیسیوں نے مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کو خدکشیاں کرنے پر مجبور کیا ہے۔
لوگوں کے پاس دو وقت کی روٹی کیلئے وسائل کم پڑنے لگے ہیں،مہنگی ترین بجلی کے بلوں کے ہاتھوں لوگ خدکشیاں کررہے ہیں اور خون کے آنسو ں رونے پر مجبور ہیں۔ تمام سیاسی پارٹیوں اور سیاستدانوں نے پوری قوم کو مایوس کیا ہے۔قائدین نے مزید کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہمیں قومیت اور مذہب کے نام پر ووٹ دینے کی بجائے ایک مخلص قیادت کو منتخب کرنا ہوگا۔جماعت اسلامی واحد سیاسی جماعت ہے جس کے کسی بھی نمائند پر کسی قسم کی کرپشن کرنے کا الزام تک نہیں ہے، جماعت اسلامی کسی بھی قسم کے مذہبی، لسانی اور قومی یا سیاسی اختلاف کے بغیر بلا امتیاز غریب عوام کی خدمت میں مصروف العمل ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ جماعت اسلامی کا ساتھ دے کر ملک کی بھاگ ڈور ایک غیر جانبدار اور مخلص قیادت کے سپرد کرنے میں ہماری مدد کریں۔ملک و قوم نے اگر ہمارا ساتھ دیا تو قرآن و سنت کے بابرکت نظام سے ملک و قوم کی تقدیر بدل دیں گے۔ اس موقع پر امیر لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ نے کارکنان مردوخواتین سے مخاطب ہو کر کہا کہ جیتنے بھی اس معاشرے میں دائرے ہیں چاہیے وہ تہذیب و تمدن ہو، تعلیم و تربیت ہو یا فکر و عمل کا دائرہ ہو کسی طور ہم نے پیچھے نہیں رہنا اور اپنی آواز کو بلند کرنا ہے،ان ساری مشکلات میں ہم عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ ہم نے الیکشن بھی لڑنا ہے، سیاست بھی کرنی ہے، لیکن ایک بات ہمارے دل ودماغ میں ضرور ہونی چاہیے کہ بانی جماعت اسلامی مرشد مولانا ابو الاعلی مودودی نے اس تحریک کو رجوع الی اللہ کیلئے کھڑا کیا تھا ہمیں جو فکر مرشد نے دی ہے وہ یہ فکر ہے کہ ہم اپنے آپ کو لوگوں کی غلامی سے نکال کر اللہ کی بندگی میں دے دیں اور لوگوں کو اس بات پر آمادہ کریں اور وہ بھی لوگوں کی غلامی کو چھوڑ کر اللہ رب العزت کی غلامی میں زندگی گزارنے کے مقصد کو اولین ترجیح بنا لیں اور غلبہ دین کی جدوجہد میں ہمارا ساتھ دیں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ رب العزت نے انسانوں اور جنوں کسی مقصد کیلئے پیدا نہیں کیا سوائے عبادت کرنے کے اور عبادات مساجد میں نمازیں ادا کرنے سے ، روزے، حج،زکات ادا کرنے سے ادا نہیں ہوگی بلکہ اس بگڑے ہوئے معاشرے کی اصلاح کیلئے جدوجہد بھی کرنی ہوگی، اللہ کے دین کی سربلندی کیلئے نظام مصطفیﷺ کے نفاذ کیلئے بھی اپنی توانائیاں کو صحابہ اکرام کے جذبے سے بروائے کار لانا ہوگاتاکہ روز قیامت ہم اللہ کے حضور سرخروخ ہوسکیں۔ قائدین نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی کی لیڈرشپ اور کارکنان کو اپنے کردار کے ذریعے عوام کی توجہ ہماری طرف کرنی ہے، لوگوں کو بتا نا ہے کہ صرف جماعت اسلامی ہی ملک و قوم کے مسائل کا واحد حل ہے۔ ہماری اصل جمہوریت کے علمبردار ہیں جن کی پارٹی ملک میں حقیقی جمہوریت کی اپنی مثال آپ ہے۔ یوم تاسیس کی تقریب میں امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق، سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم، نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ محمد ادریس نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کی مرکزی، صوبائی اور ضلعی قیادت سمیت بڑی تعداد میں مردوخواتین نے شرکت کی۔مزید قومی خبریں
-
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو آئی ایم ایف سے 70کروڑ ڈالر ملنے کا امکان
-
بھارت عالمی دہشت گرد ہے ،غیر ملکی میڈیا پہلگام ڈرامہ کو مسترد کرچکا ہے ، گورنر پنجاب
-
بھارت کی جارحیت، انسانیت کی بد ترین تاریخ ہے، اعظم سواتی
-
وفاقی وزیر مواصلات سے قزاخستان کے وزیر ٹرانسپورٹ کی وفد کے ہمراہ ملاقات، پاکستان سے قزاخستان ڈائریکٹ فلائٹ کے ساتھ ساتھ ویزہ شرائط بہتر ہونی چاہئیں، عبدالعلیم خان
-
کراچی، آن لائن ٹیکسی سروسز کیلئے ایک نظام اورای وی ٹیکسی لانے کا فیصلہ
-
مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں متنازعہ کینال منصوبے کو مسترد ہونا پاکستان کی جیت ہے ، شرجیل انعام میمن
-
لاہور: نجی کالج میں 21 سالہ طالبہ پہلی منزل سے گر کر جاں بحق
-
مودی مسلمان دشمن‘ اسلام اور مسلمان کے مقابلے میں جہاں کوئی محاذ ملے گا مودی وہاں کھڑا ہو جائے گا‘مولانا فضل الرحمٰن
-
پاکستان کی تقریباً 8.4 ملین آبادی کو شدید غذائی عدم تحفظ کا سامنا ہے ، زراعت کا شعبہ موسمیاتی تبدیلیوں کے ہوئے دباؤ کا شکار ہے۔ماہرین
-
کراچی کی سڑکوں پر دندناتی ہیوی گاڑیوں نے مزید 2 افراد کو کچل ڈالا
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس
-
محکمہ سکولزایجوکیشن نے بہتر سہولیات دینے کے لیے 90 ارب روپے مانگ لیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.