Live Updates

پاک بھارت میچ میں بارش، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی مدد کی پیشکش

اتوار 10 ستمبر 2023 21:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 ستمبر2023ء) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ایشیاکپ انتظامیہ کو پاک بھارت میچ میں ہونے والی بارش کا پانی خشک کرنے کیلئے مدد کی پیشکش کردی۔ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کا اہم میچ بارش کے باعث روک دیا گیا اور دونوں ٹیمیں گرائونڈ سے باہر چلی گئیں تاہم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اس معاملے پر ایشیا کپ انتظامیہ کو مدد کی پیشکش کردی۔

(جاری ہے)

کوئٹہ گلیڈی ایٹزر نے سوشل میڈیا پر اپنے آفیشل ایکس اکائونٹ سے 2018 میں ہونے والے پی ایس ایل میچ میں بارش کی ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے گرانڈ کو خشک کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔اپنے پیغام میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کہا کہ یہ دیکھیں ہم نے پاکستان میں پچ کو کیسے خشک کیا تھا۔پی ایس ایل ٹیم نے لکھا کہ ہماری مدد کی ضرورت ہے کیا یاد رہے کہ سال 2018 میں جب پاکستان سپر لیگ کا دوسرا ایلیمنیٹر میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جا رہا تھا تو میچ سے قبل بارش شروع ہوگئی تھی جس کے بعد پانی خشک کرنے کیلئے ہیلی کاپٹر کا استعمال کیا گیا تھا۔
Live پی ایس ایل 10 سے متعلق تازہ ترین معلومات