پونچھ غازیوں و شہیدوں کی دھرتی ، حقوق لینے کیساتھ فرائض ادائیگی کو بھی ساتھ لے کرچلنا ہے،وزیراعظم آزادکشمیر
بدھ 27 ستمبر 2023 23:37
(جاری ہے)
تقریب میں سابق وزیر اعظم و صدر سردار یعقوب خان،موسٹ سینئر وزیر،وزیر خزانہ کرنل (ر) وقار احمد نور،وزراء حکومت سردار محمد حسین،سرداضیاء القمر،سردار عامر الطاف،سردار میر اکبر خان بھی موجود تھے۔
تقریب س قائمقام صدر سدھن ایجوکیشنل کانفرنس سردار شازیب شبیر،چیئرپرسن انیقہ اور سردار جاوید ایوب خان نے بھی خطاب کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم آزادکشمیر نے کہا کہ عوام کے ٹیکسوں کے پیسے کا درست استعمال یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پونچھ میں واٹر سپلائی،سیوریج سسٹم،تعلیم،صحت،ٹورازم اور روڈ انفراسٹرکچر پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں تا کہ عوام کا احساس محرومی ختم کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ بیس کیمپ کی حکومت پر ذمہ دار یاں بھی زیادہ ہیں،مقبوضہ کشمیر میں بھارت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے ،عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ بھارت کو روکے۔ وزیراعظم نے کہا کہ الحاق پاکستان ہماری منزل ہے اور اس منزل کے حصول تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر میں کچھ بھی نہ کر سکا تو گھر چلا جاؤں گا،ہم نے اسلاف کے مشن کی تکمیل کیلئے جدوجہد جاری رکھنی ہے۔وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہاکہ اگر ہم بحیثیت معاشرہ اپنی ذمہ داریوں کا احساس کریں گے تو بہت سے معاملات بہتر کئے جا سکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ مضبوط اور خوشحال پاکستان کشمیریوں کی منزل ہے،لائن آف کنٹرول کے اس طرف ہندوستان نے کوئی حماقت کی کو شش کی تو ہم اس کا جواب ہندوستان کی دھرتی پر دیں گے،پونچھ میں بجلی کے بلات اور سبسڈی کے معاملات99.9فیصد یکسو ہو چکے ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر و وزیراعظم سردار محمد یعقوب خان نے کہاکہ پونچھ غازیوں اور شہیدوں کی دھرتی پر وزیر اعظم آزادکشمیر کو خوش آمدید کہتا ہوں۔انہوں نے کہاکہ ہم نے مل کر اس نظام کو مزید بہتر بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ مخلوق خدا کی خدمت ایک جذبے کے ساتھ کرتا ہوں۔سردار محمد یعقوب خان نے کہا کہ ہمیں نہ کوئی خرید سکتا ہے اور نہ ہی کوئی جھکا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری منزل تحریک آزادی کشمیر ہے،وہ دن دور نہیں جب کشمیر آزاد ہو کر پاکستان کا حصہ بن کر رہے گا۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مظفرآباد،آٹا دو ہزارروپے من لیکن روٹی پھر بھی 20 روپے کی،انتظامیہ ناکام
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.