تمام صنعتی یونٹوں کے اندر بجلی، گیس اور پانی کی سہولیات فراہم کی جائیں،محمد حسین محنتی

A صنعتوں کے قیام سمیت تمام مسائل کو حل کرنے کیلئے ون ونڈو آپریشن کیا جائے تاکہ سندھ کے عوام مہنگائی، بیروزگاری سے نجات اور صوبہ ترقی کرسکے،امیرجماعت اسلامی سندھ

منگل 3 اکتوبر 2023 03:10

Hکراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اکتوبر2023ء) امیرجماعت اسلامی سندھ وسابق ایم این اے محمد حسین محنتی کی قیادت میں جماعت اسلامی کے تین رکنی وفد نے صوبائی وزیر برائے رویونیو اورصنعت وتجارت محمد یونس ڈھاگا سے ان کے آفس سندھ سیکرٹریٹ میں ملاقات کی۔جماعت اسلامی کے وفد نے انہیں محکمہ ریونیومیںکرپشن کابازارگرم خاص طورمختیارکار ،تپدار سسٹم کے ذریعے زمینوں کے جعلی کھاتے بنانے، بھاری رشوت وصول کرنے، جعلی سوسائٹیز کے ذریعے لوٹ مار پر گھری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ محکمہ رونیو میں کرپشن کے خاتمے کیلئے موثر اقدامات اٹھائے جائیں،کچے کی زمین قبضے کے ساتھ جرائم کا گڑہ بنی ہوئی ہے جہاں پر پولیس اور ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے اغوا شدگان سے بھاری تاوان وصول کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

کھیتی باڑی کی زرعی زمین و دیگر زمین کو بلاکسی سرکاری منظوری کے سوسائٹی کا نام دے کر غریب لوگوں کی جمعہ پونجی پر ہاتھ صاف کیا جاتا ہے۔کسی بھی افسران کو 3سال سے زائد مدت تک ایک جگہ پر نہ رکھا جائے اسلئے ضروری ہے کہ سندھ میں جاری ’’سسٹم‘‘ اور کرپٹ افسران سے عوام کو نجات دلائی جائے۔وفد نے صوبائی وزیر کوکراچی کے بعد ڈھرکی و نوری آباد بڑے صنعتی انڈسٹریل ایریا میں ایمبولینس اور فائربرگیڈ سمیت محنت کشوں کو ہیلتھ سیفٹی کے ٹولز کی سہولت نہ ہونے پراپنی تشویش کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ امیر ہانی مسلم واٹر کمیشن کے فیصلوں پر بھی ابھی تک عملدرآمد نہیں ہوسکا ہے جس کے مطابق صنعتی اداروں میںٹریٹ منٹ پلانٹ اورورکرزکوسہولیات دینے کاپلان تھا۔

وفد نے کراچی کے علاوہ سندھ کے باقی شہروں میں ٹیکسٹائل سٹی بنانے کے فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے کے فیصلے پر بھی تشویش کا اظہار کیا، وفد نے صوبائی وزیر سے مطالبہ کیا کہ اس فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے تمام صنعتی یونٹوں کے اندر بجلی، گیس اور پانی کی سہولیات فراہم کی جائیں اور صنعتوں کے قیام سمیت تمام مسائل کو حل کرنے کیلئے ون ونڈو آپریشن کیا جائے تاکہ سندھ کے عوام مہنگائی، بیروزگاری سے نجات اور صوبہ ترقی کرسکے۔

صوبائی ویزیونس ڈھاگا نے جماعت اسلامی کے وفد کو یقین اور اس عزم کا اظہار کیا کہ جب تک ہم ہیں اپنے اختیار اور وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے سندھ کی تعمیر وترقی اور محکمے کے تمام مسائل کو حل اور عوام کیلئے آسانی پیدا کرنے سمیت سندھ میں جاری ’’سسٹم‘‘ سمیت عوام کے لیے مشکلات کا باعث بننے والا نظام ختم کیا جائے گا۔ وفد میں صوبائی ڈپٹی جنرل سیکریٹری محمد مسلم اور سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا بھی موجود تھے۔۔