
سیاسی استحکام ہوگا تو معاشی ترقی ہوگی، نوازشریف مہنگائی سے نجات، پاکستان کی معاشی بحالی کا حل ساتھ لارہا ہے،مریم نواز
جمعہ 13 اکتوبر 2023 17:22

(جاری ہے)
سابق رکن قومی اسمبلی رانا مبشر اقبال اور سابق ارکان صوبائی اسمبلی ملک اسد کھوکھر، اختر بادشاہ اور میاں عمران جاوید بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔
اس موقع پر میں قائد محمد نواز شریف کی وطن واپسی پر استقبال کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ عوام کی خدمت میں صرف نوازشریف اہل قرار پائے ہیں، مہنگائی سے نجات دلانے میں نوازشریف کے سوا سب نااہل ثابت ہوئے، نوازشریف آرہا ہے، مہنگائی سے نجات، پاکستان کی معاشی بحالی کا حل ساتھ لارہا ہے، مہنگائی کو ایک ہی شخص نے ختم کیا، وہ ہے نوازشریف ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف وزیراعظم تھا تو عوام کو آٹا، گھی، چینی سب سستا ملتا تھا، نوازشریف گیا تو سستا آٹا، گھی، چینی سب عوام کی پہنچ سے نکل گیا، عوام جان چکے ہیں، نوازشریف وزیراعظم ہوگا تو ملک چلے گا، ان کا گھر چلے گا، پاکستان کو امیر بنانا، عوام کی مہنگائی سے جان چھڑانانوازشریف کا ایجنڈا ہے۔ مریم نوازشریف نے کہا کہ سیاسی استحکام کے لئے عوام نوازشریف کا ساتھ دیں، سیاسی استحکام ہوگا تو معاشی ترقی ہوگی، پوری قوم کو نوازشریف ہی متحد کرسکتا ہے،نوازشریف کے دِل میں نفرت نہیں، عوام کی محبت ہے، غریبوں کا ساتھی غریبوں کی مدد کرنے واپس آرہا ہے۔ مریم نوازشریف نے کارکنوں اور رہنمائوں کی کوششوں کو سراہا ۔ کارکنوں نے کہا کہ قائد محمد نوازشریف کا شاندار استقبال کرکے ایک نئی تاریخ بنائیں گے، قوم کے اعتماد پرہمیشہ نوازشریف پورا اترا ہے ۔اس موقع پر کارکنان کی جانب سے قوم کی روشن تقدیر، نوازشریف کے کارکنوں کے پرجوش نعرے بھی لگائے گئے ۔مزید اہم خبریں
-
مجھے اور میری اہلیہ کو صرف سیاسی انتقام کا نشانہ بنا کر قید میں رکھا گیا ہے
-
عدالتوں کو مفلوج کر دیا گیا،کورٹ پیکنگ کے ذریعے انصاف کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی ہیں
-
جرمنی: ایس پی ڈی نے اتحادی معاہدے کی منظوری دے دی، نئی حکومت کی راہ ہموار
-
فوجی تصادم کا راستہ چننا بھارت کی چوائس ہوگی لیکن آگے کہاں جانا ہے یہ ہماری چوائس ہوگی
-
امریکہ نے اقوام متحدہ کی ایجنسی پر اسرائیلی پابندی کی عالمی عدالت میں حمایت کر دی
-
عوام کے خون پسینے کی کمائی کو لوٹنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا
-
پہلگام واقعے کو سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کیلئے استعمال کیا گیا ہے
-
اس بار چائے فنٹاسٹک نہیں بلکہ کڑوی اور ناقابل برداشت ہوگی
-
پنجاب میں 8 سال بعد لیپ ٹاپ سکیم کا دوبارہ آغاز، طلبہ کو 13جنریشن کور آئی سیون لیپ ٹاپ دیئے جائیں گے
-
بارڈر پر تناؤ ہے لیکن ڈرنا نہیں پاکستانی ڈرنے والے نہیں، پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے
-
پاکستان اور بھارت کی فوجی قوت ایک نظر میں
-
پاکستان میں رواں ہفتے گرمی کا عالمی ریکارڈ بننے کا خدشہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.