پاکستان سنی تحریک کی اپیل پر ملک گیر "یوم یکجہتی فلسطین "منایا گیا

فلسطین پر دھائیوں سے جاری اسرائیلی دہشتگردی دنیا کو تیسری عالمی جنگ کی طرف دھکیل رہی ہے، محمد شاداب رضا نقشبندی

جمعہ 13 اکتوبر 2023 21:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2023ء) پاکستان سنی تحریک کی اپیل پر ملک گیر "یوم یکجہتی فلسطین "منایا گیا ،سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی کی ہدایت پر کراچی ،حیدرآباد ،پشاور ،کوئٹہ ،لاہور ،مظفر آباد ،ملتان ،فیصل آباد ،گوجرانوالہ ،سرگودھا،سکھر،لاڑکانہ،ڈی جی خان ،راولپنڈی،پتوکی صادق آباد،جیکب آباد،نوابشاہ،میرپور،کامونکی،گجرات،بھالیہ سمیت ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں پاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرے ریلیاں منعقد کی گئیں ،اس موقع پر سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے اپنے بیان میں کہا کہ فلسطین پر دھائیوں سے جاری اسرائیلی دہشتگردی دنیا کو تیسری عالمی جنگ کی طرف دھکیل رہی ہے ،غزہ پر اسرائیلی جارحیت کیمیائی ہتھیار کا استعمال کے بعد خوراک کی بندش دنیا کا ایک بڑا انسانی المیہاور کھلی دہشتگردی ہے ،شاداب رضا نقشبندی نے چین ،روس،ترکی ،سعودی عرب،ایران اور پاکستان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرئیل کی جارحیت کو فوری بند کرانے میں اپنا کردار ادا کریں ،اسرائیلی مذہبی انتہاپسندی اور غنڈہ گردی کے خلاف اقوام متحدہ کا غیر موثر ہونا دنیا کو مزید خطرات سے دوچار کرئے گا،عرب لیگ اور سعودی عرب کو مشرق وسطیٰ میں اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے فلسطین کے ساتھ کھڑے ہوکر اسرئیل کے خلاف اقدامات کرنے چاہیے ،یورپی یونین انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں اور مہذب دنیا مشرق وسطیٰ کو پر امن بنانے کیلئے فلسطین کے ساتھ انصاف کریں ،اسرئیل سے کا فلسطین سے ناجائز قبضہ ختم کراکر دنیا کو محفوظ بنایا جاسکتا ہے ،سربراہ پاکستان سنی تحریک محم،د شاداب رضا نقشبندی کا مزید کہناتھا کہ اقوام متحدہ ،یورپی یونین ،عرب لیگ اور مہذب دنیا کو چاہیے نہتے اور مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت کو فوری بند کرائے ،ہزاروں فلسطینیوں کا قتل عام خوراک کی بندش انسانی حقوق اور عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزیاں ہیں ،انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو چاہیے کہ وہ اس کا فوری نوٹس لیں ،اس موقع پر نائب سربراہ صاحبزادہ بلال عباس قادری ،سینئر مرکزی رہنما محمد شاہد غوری ،فہیم الدین شیخ ،شہزاد قادری ،مبین قادری ،آفتاب قادری ،محمد سلیم قادری ودیگرنے اپنے اپنے بیان میں کہا کہ او آئی سء ،عرب لیگ اور سعودی عرب کو چاہیے کہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف یکجہتی اور اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسرائیل کو منہ توڑ جواب دیں اور فلسطین کے اسرئیل کے غاصبانہ قبضے کو فوری ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرئے ،اسرائیل کی جارحیت اور دہشتگردی کو درست قرار نہیں دیا جاسکتا ،صوبائی صدر بلوچستان محمد علی بلوچ نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب ایران چین ،روس سمیت دیگر دوست ممالک کے ساتھ ملکر اسرائیل کی جنگی ومذہبی جنون کی روک تھام میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ،صوبائی صدر سندھ نور احمد قاسمی نے کہا کہ اسرائیل کا جنگی جنون دنیا کے امن کیلئے خطرہ ہے ،صوبائی صدر خیبر پختون خواہ انعام اللہ قای نے کہا کہ دنیا واضع طور پر دو حصوں میں تقسیم ہوچکی ہے ایک مظلوم فلسطین عوام کے ساتھ اور دوسری انتہاپسند اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہیں ،صوبائی صدر جنوبی پنجاب ڈاکٹر عمران مصطفی کھوکھوکر ،،جنرل سیکریٹری وسطی پنجان سردار محمد طاہر ڈوگر،صدر شمالی پنجااب محمد زاہد حبیب قادری نے یوم یکجہتی فلطین کے موقع پر کہا کہ فلسطین اور مقدس مقامات کی ایک ایک انچ کی حفاظت کرنا مسلمانوں پر فرض ہے ،مسلم ممالک بلا تاخیر اسرئیل کے خلاف جہاد کا اعلان کریں ،تاکہ یہود ہنود کی تمام سازشوں کو ناکام بنایا جاسکے ،مظلوم فلسطینیوں کے حق میں ہر مسلمان اور پاکستانی کو صف اول کا کردار ادا کرنا ہوگا ۔