حضرت سائیں مٹھا سرکارؒ کا 11روزہ 102 واں عرس وادی لیپہ کے گاؤں تریڈا شریف میں شروع

ہفتہ 11 نومبر 2023 21:40

مظفرآباد/وادی لیپہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2023ء) ولی کامل شہنشاہ کابل وکشمیر معروف روحانی پیشوا حضرت سائیں مٹھا سرکار کا 11روزہ 102 واں عرس مبارک وادی لیپہ کے گاؤں تریڈا شریف میں دربار عالیہ پر شروع ہو گیا۔گزشتہ افتتاحی دعا کے موقع پر ختم گیارہویں اور درود سلام کا خصوصی اہتمام سجادہ نشین دربار عالیہ الحاج میاں محمد یونس جلالوی کی سرپرستی کیا گیا ،جس میں پیپلزپارٹی پارٹی کے نامزد امیدوار اسمبلی حلقہ سات شوکت جاوید میر کے علاوہ علمائے کرام مشائخ عظام ثنا خواں مصطفی معززین علاقہ کی بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

اس موقع مولانا شیراز شاہ مولانا تنویر نقوی صاحبزادہ میاں منظور کاشف،میاں محمد اسحاق ظفر،محمد عرفان دانش میاں عبد الشکور صدیقی،میاں احسان الحق،میاں انعام الحق،میاں اکرام الحق نے دعائیہ تقریبات کا انتظام وانصرام کیا اور پاکستان کی سلامتی امت مسلمہ کے اتحاد مقبوضہ جموں کشمیر اور فلسطین کی آزادی افواج پاکستان کی امداد کیلئے دعائیں کی گئیں ۔

(جاری ہے)

امیدوار اسمبلی حلقہ سات شوکت جاوید میر سینئر صحافی جی ایم سید،نوجوان صحافی تنزیل تنویر حسین کے ہمراہ دربار عالیہ سائیں مٹھا سرکار پر حاضری دی اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات نامزد امیدوار اسمبلی حلقہ سات شوکت جاوید میر نے کہا خداوند کریم واحدہ لا شریک اور وہی ذات کبریا حاجت روا ہے تاہم رضا الہی اتباع رسول اللہ کیلئے جن برگزیدہ ہستیوں نے اپنی خواہشات انسانی سے جنگ کرتے ہوئے تزکیہ نفس کیا ۔

انھوں نے رب العالمین اور رحمت العالمین کی قربت اور نگاہ کرم حاصل کر لی انھوں نے کہا صوفیاء کرام اولیاء اللہ نے تبلیغ اسلام کیلئے زندگیاں وقف کر کے توحید و رسالت کی قران وحدیث کی روشنی میں تبلیغ اسلام کی شوکت جاوید میر نے کہا خانقاہوں سے تبلیغ اسلام کا قدیم ترین روایت سنت نبوی دنیا اور آخرت دونوں جہانوں میں سرخرو ہونے کا کامیاب ذریعہ ہے ادھر مٹھوی ہاؤس میں سجادہ نشین دربار عالیہ میاں محمد یوسف مٹھوی، میاں غفور، میاں چشتی، میاں سعدی، میاں شہباز، میاں اویس خضری، نے زائرین کی خدمت مدارات کی یہ بات قابل ذکر ہے کہ تریڈا شریف دربار عالیہ پر پاکستان آزاد کشمیر بھر سے ہزاروں کی تعداد میں زائرین عرس مبارک میں شرکت کرتے ہیں اور بائیس نومبر اختتامی دعا اور چادر پوشی کے بابرکت اجتماع میں خلق خدا حاضری دیتی ہے جبکہ افواج پاکستان اور سول انتظامیہ نے باہمی اشتراک سے فول پروف سکیورٹی انتظامات کر رکھے ہیں عوام علاقہ نے افواج پاکستان کے کردار کو شاندار الفاظ میں سراہتے ہوئے برگیڈئر واصف محمود کرنل اویس اور انکی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔