شرجیل انعام میمن کے صاحبزادے راول شرجیل میمن کی شادی کی تقریب

تقریب میں بلاول بھٹو زرداری ،آصف زرداری ،مراد علی شاہ ،ناصر شاہ ،قائم علی شاہ اور دیگر اہم شخصیات کی شرکت

پیر 13 نومبر 2023 22:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2023ء) کراچی میں پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن کے صاحبزادے راول شرجیل میمن کی شادی کی تقریب منعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

شادی کی تقریب میں پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین صدر آصف علی زرداری، مراد علی شاہ، ناصر شاہ، خورشید شاہ، قائم علی شاہ، نثار کھوڑو، نوید قمر، سعید غنی، مکیش چاولہ، مہیش کمار، فیاض بٹ، میئر کراچی مرتضی وہاب، ڈپٹی میئر سلمان مراد، شبئر بجارانی، قاسم نوید قمر، نواب تیمور تالپور، رفیق جمالی، غوث بخش مہر، سردار شاہ، سردار چانڈیو، ثنا اللہ زہری، قادر بلوچ، سردار چانڈیو، گورنر سندھ کامران ٹسوری، وزیر داخلہ برگیڈیئر رٹائرڈ حارث نواز، وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی، مسلم لیگ ن کے سعد رفیق، ایاز صادق، بشیر میمن، ملک محمود جے یو آئی کے راشد محمود سومرو، جے ڈی سی کے ظفر عباس، آئی جی سندھ رفعت مختار، اے ڈی خواجہ، ایس ایس عرفان سموں، ایس ایس پی عرفان بہادر، معظم عباسی, متحدہ عرب امارات کے سفیر بخیت عتیق الرمیثی اور دیگر نے شرکت کی۔