Live Updates

مسلم لیگ (ن)قوم کی امنگوں اور امیدوں کی محور جماعت ہے،راجہ وقار ممتاز

سیاسی جماعتیں الزام تراشی کی روش کو ترک کرکے اپنے رویوں میں لچک کا مظاہرہ کریں ،رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن)

جمعرات 16 نومبر 2023 22:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2023ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)اسلام آباد کے سنیئر رہنما وامیدوار قومی اسمبلی NA-47اسلام آباد راجہ وقار ممتاز نے کہاہے کہ مسلم لیگ(ن)قوم کی امنگوں اور امیدوں کی محور جماعت ہے، انتخابات میں کامیابیاں حاصل کرکے بڑی سیاسی قوت بن کر سامنے آئے گی اور ووٹ دینے والوںکو کبھی مایوس نہیںکریں گے،عوامی مسائل کو حل کرنا ہماری اولین ترجیح تھی ہے اور رہے گی،مسلم لیگ(ن) میاںنوازشریف کی قیادت میں پھر سے ملک و قوم کی خدمت کیلئے تیار ہے۔

انہوں نے کہاکہ ملک کو جن گھمبیر چیلنجز کا سامنا ہے کوئی بھی جماعت تنہا ان سے نبردآزما نہیں ہوسکتی،سیاسی جماعتوںکو انتخابات کے بعد قومی ایجنڈے پر متفق ہوناپڑے گا،اگر سیاسی جماعتیں اپنی اپنی ڈیڑھ اینٹ کی مسجد بنانے پر توجہ مرکوز رکھیں گی تو ملک کبھی مشکلات کی دلدل سے باہر نہیں آ سکتا،سیاست میں اتنی تلخی نہیںہونی چاہئیے جس سے عوام میں پریشانی کی لہر دوڑ جائے، سیاست میں ایک دوسرے کا عزت و احترام ملحوظ خاطر رکھناچاہئے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگی رہنما راجہ وقار ممتاز نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) انتخابی میدان میں اترنے کیلئے تیار ہے، قائد میاں نوازشریف بہت جلد انتخابی جلسوں کا آغاز کرنے جا رہے ہیں ، کرسی اقتدار پر بیٹھ کر کل تک جو مغرور شخص کہتاتھاکہ میں کسی کو این آر او نہیںدونگا آج خود این آر او کیلئے اپنی پارٹی کے وفد کو سیاسی جماعتوں کے دروازوں تک بھیج رہاہے اور این آر اوکیلئے بھیک مانگ رہاہے مگر اسے کسی صورت این آر او نہیں ملے گا،عمران نیازی کو القادر ٹرسٹ سمیت تمام جرائم کا حساب دینا ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ عام انتخابات میں عوام صرف اور صرف مسلم لیگ(ن) کو ووٹ کی طاقت سے ایوان اقتدار تک پہنچائیں گے،قائد میاں نوازشریف ایک بارپھر ملک کے وزیراعظم بن کر ملک کو بحرانوں سے نکالیں گے،سابق وزیراعظم کو کبھی بھی پانچ سال تک اقتدار میں رہنے دیاگیا لیکن پھر بھی انہوں نے ہر بار ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کیا، اُن کی قیادت میں پاکستان اقوام عالم میں وہ مقام حاصل کرے گی جس کا پاکستان صحیح معنوں میں حقدار ہے۔انہوںنے کہاکہ اب االزام تراشی کی روش کو ترک کرنا ہوگا،سیاسی جماعتیں اپنے رویوںمیںلچک کا مظاہرہ کریں، سیاست میں مذاکرات اور مکالمے کے دروازے بند نہیں کئے جاتے اس سے حالات میں بیگاڑ پیدا ہوتاہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات