استعمار کے ایجنٹ امریکہ کی مدد سے پھر اقتدارمیں آنا چاہتے مگر اب انہیں واشنگٹن نہیں بچاسکے گا‘ سراج الحق
بدھ 22 نومبر 2023 22:58
(جاری ہے)
انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے پاکستان میں بچیوں کی تعلیم لازمی قراردی جائے گی، ہرڈویژن کی سطح پر خواتین کے لیے الگ سٹیٹ آف دی آرٹ یونیورسٹی بنائیں گے، ذہین بچوں کو اعلیٰ تعلیم کے لیے وظائف دیں گے، سکول کالجز کاجدید انفراسٹرکچر تعمیر کیا جائے گا۔
حکمرانوں کے بچے بیرون ملک تعلیم حاصل کرتے ہیں اس لیے انہیں تعلیمی مسائل کا ادراک نہیں، حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے پونے تین کروڑ بچے سکولوں سے باہر ہیں، ان کے دیے گئے استحصالی نظام نے نوجوان کو مایوس کیا، وہ جانتا ہے کہ اچھے نمبر لے کر بھی رشوت اور سفارش کے بغیر نوکری نہیں حاصل کر سکتا۔ اقتدار میں آکرہر بچے کو سکول بھیجیں گے، نوجوانوں کو جب تک ملازمت نہیں ملے گی، روزگار الائونس دیا جائے گا، برطانیہ ، فرانس ، جرمنی میں یہ ہورہا ہے تو پاکستان میں کیوں نہیں جو ان ممالک سے کئی گنا زیادہ وسائل کا حامل ہے۔ ملک کو حکمرانوں کی کرپشن نے تباہ اور اسے 77ہزار ارب کا مقروض کیا، حکمران قرضوں کا حساب دیں، روزانہ اربوں کی کرپشن ہوتی ہے، جماعت اسلامی کرپٹ افراد کے احتساب کو یقینی بنائے گی، خواہ وہ کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو۔ امیر جماعت اسلامی کے پی پروفیسر ابراہیم، سیکرٹری جنرل کے پی عبدالواسع، ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ شکیل احمد، ناظم جمعیت کے پی وسیم حیدر، ناظم پشاور اسفندیارعزت و دیگر نے بھی کنونشن سے خطاب کیا۔ حقوق طلبہ کنونشن میں طالبات کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ امیر جماعت نے ملک کی تعمیر ، نظریاتی حفاظت کے لیے اسلامی جمعیت طلبہ کے کردار کی تحسین کی اور کہا کہ پاکستان کی تاریخ ان قربانیوں کے بغیر مکمل نہیں ہوسکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلامی جمعیت طلبہ نے نوجوانوں کو زندگی کے عظیم مقصد سے آگاہ کیا، نئی نسل کی رہنمائی کی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی تمنا ہے کہ ہر نوجوان اس اسلامی فلاحی پاکستان کے مقصد کے حصول کے لیے جماعت اسلامی کی جدوجہد کا حصہ بنے جس کی خاطر اسلامیان برصغیر نے لاکھوں کی تعداد میں جانوں کے نذرانے پیش کیے۔سراج الحق نے کہا کہ حکمرانوں اور مافیاز کے گٹھ جوڑ سے قومی ادارے تباہ ہو گئے، ملک میں سٹیٹس کو اور ایسٹ انڈیا کمپنی کا تسلسل ہے، وہ طبقات مسلط ہیں جن کے نام پاناما لیکس اور پنڈوراپیپرز میں آئے اور جنھوں نے توشہ خانہ اور ملک کے خزانہ کو شیرِمادر سمجھ کر ہڑپ کیا، بنک لوٹے اور قرض معاف کرائے گئے۔ حکمرانوں نے کشمیر کا سودا، ڈاکٹر عافیہ کو امریکا کے حوالے کیا، یہ واشنگٹن کے خوف سے فلسطین میں مظالم پر خاموش ہیں، جماعت اسلامی اہل غزہ کے لیے ہر جگہ آواز بلند کر رہی ہے، حکمرانوں نے ٹرانس جینڈر بل لا کر ملک کی نظریاتی اساس تباہ کرنے کی کوشش کی۔ قوم قرآن و سنت کے نظام کے نفاذ، سودی معیشت کے خاتمے، کشمیر و فلسطین کی آزادی کی منزل کے حصول کے لیے الیکشن میں جماعت اسلامی کو ووٹ دے۔مزید قومی خبریں
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
تین درجن سے زائد نکاح کرچکا ہوں، مفتی عبدالقوی کا انکشاف
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.