
ہمیں محبتوں کا فروغ اور نفرتوں کا تدارک کرنا ہے،ایسے لوگوں کا آلہ کار نہ بنیں جو نفرتیں پھیلاتے ہیں‘بلیغ الرحمن
تمام اقلیتیں بھی برابر کی پاکستانی ہیں جنہیں ہر قسم کے مساوی حقوق حاصل ہیں،پاکستان میں بہت سی مثبت چیزیں ہیں‘گورنر پنجاب
منگل 28 نومبر 2023 22:48

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتیں بھی برابر کی پاکستانی ہیں جنہیں ہر قسم کے مساوی حقوق حاصل ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں محبتوں کا فروغ اور نفرتوں کا تدارک کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے لوگوں کا آلہ کار نہ بنیں جو نفرتیں پھیلاتے ہیں۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان میں بہت سی مثبت چیزیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بڑے فخر کی بات ہے کہ پاکستانی قوم دنیا میں سب سے زیادہ دوسروں کی مدد کرنے والی قوم ہے۔انہوں نے کہا کہ یہاں اخوت اور ایدھی فانڈیشن جیسے ادارے ہیں اور اگر موازنہ کریں تو پاکستان دنیا کے کئی ممالک سے بہتر ہے۔گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کہا کہ کاروان خیر سگالی و قومی یکجہتی کو دیکھ کر مجھے بہت خوشی محسوس ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوں تو مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اور وفود گورنر ہائوس کا وزٹ کرتے رہتے ہیں تاہم کاروان خیر سگالی و قومی یکجہتی اس لحاظ سے بڑا منفرد ہے کہ اس میں وطن عزیز کے چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے طلبا و طالبات اور اساتذہ کرام موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ ادارہ نظریہ پاکستان کی یہ کاوش نہایت قابل تحسین ہے جو نسل نو کو اپنی خصوصی توجہ کا محور و مرکز بنا کر ایک قومی فریضہ ادا کر رہا ہے ۔گورنر پنجاب نے کہا کہ ہمارے ملک کو جن مسائل اور چیلنجز کا سامنا ہے اس کے تناظر میں ضروری ہے کہ ہم اپنی صفوں میں اتحاد قائم رکھیں اور قومی معاملات کے حوالے سے اپنے فکر و عمل میں یکجہتی پیدا کریں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مختلف علاقوں کے نوجوانوں پر مشتمل یہ کاروان قومی اتحاد و اتفاق کا عکاس ہے ۔گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کہا کہ پاکستان کی نوجوان آبادی اس کا اثاثہ ہے۔انہوں نے طلبہ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ ہی پاکستان کا مستقبل ہیں اور پاکستان کو ایک جدید اسلامی جمہوری اور فلاحی ریاست بنانے کے لیے ہماری تمام تر امیدیں آپ سے وابستہ ہیں۔ آپ کو چاہیئے کہ اپنی تعلیم پر توجہ دیں،وقت کی قدر کریں، اپنے والدین اور اساتذہ کرام کا احترام کریں اور جدید علوم و فنون پر دسترس حاصل کریں تاکہ آپ اپنے خاندان ،معاشرے اور ملک و قوم کے لیے ایک مفید شہری بن سکیں۔ انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ اپنے اندر اخلاقی اقدار پیدا کریں۔ جس سے انہیں دنیا اور آخرت میں کامیابی ملے گی۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ آپ لاہور سے بہت اچھی یادیں لے کر واپس جائیں گے اور اس مطالعاتی دورے کا ہر لمحہ آپ کے لیے یادگار ثابت ہوگا۔اس موقع پر سینئر وائس چیئرمین ادارہ نظریہ پاکستان میاں فاروق الطاف نے کہا کہ طلباوطالبات اور اساتذہ کے اس دورے کا مقصد صوبوں کے نوجوانوں کے مابین یکجہتی و خیر سگالی کے جذبات کو فروغ دینا اور انہیں یہ باور کرانا مقصود ہے کہ پاکستان کے تمام صوبوں اور آزاد جموں وکشمیر کے رہنے والے باہم یکجان اور متحد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس دورے کے طفیل انہیں آپس میں ایک دوسرے کے خیالات جاننے اور ذہنی ہم آہنگی پیدا کرنے کا موقع مل رہا ہے۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ طلبہ جب اپنے اپنے علاقوں میں واپس جائیں گے تو وہ قیام پاکستان کی اصل بنیاد نظریہ پاکستان کے داعی اور علمبردار بن کا جائیں گے اور اپنے اپنے علاقوں میں اس نظریے کی ترویج کے لئے ہراول دستے کا کردار ادا کریں گے۔مزید قومی خبریں
-
تھیلیسیمیا کے مریضوں کے لیے صحت کارڈ پلس میں علاج شامل کرنے کا اعلان
-
صوبائی حکومت کی ترجیحات میں بہترین طبی سہولیات کی فراہمی سر فہرست ہے ،میرسرفرازبگٹی
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ڈرون حملوں کی شدید مذمت ،اداروں کو ہمہ وقت الرٹ رہنے کی ہدایت
-
جھوٹی خبریں اور اطلاعات پھیلانے والوں سے خبردار رہیں‘سینئرصوبائی وزیر کی عوام سے اپیل
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں مائوں کا عالمی دن ’’ ورلڈ مدرز ڈے ‘‘ 11مئی کوبھرپور انداز سے منایا جائے گا
-
رانا تنویرحسین سے پرویزرشید کی ملاقات ،پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے تفصیلی گفتگو
-
ساہیوال، پڑول پمپ پرڈاکوئوں نے زمیندار کے بھائی کو گولی ماردی ،23 ہزار نقدی چھین کر فرار ،مقدمہ درج
-
والٹن میں پاک فوج نے تین ڈرنزحملے ناکام بنا دئیے
-
عمران خان اور ہمارے لئے پاکستان ریڈ لائن ہے‘ عالیہ حمزہ
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کا دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
-
پاک فضائیہ نے بھارتی غرور خاک میں ملا دیا، ڈاکٹرراغب حسین نعیمی
-
ہم بھارت سے ڈرنے والے نہیں ، دشمن کے حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا، گورنرسندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.