اسٹیٹ بینک کی نئی مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں بڑی کمی کی توقع

ہفتہ 2 دسمبر 2023 21:12

اسٹیٹ بینک کی نئی مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں بڑی کمی کی توقع
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2023ء) اسٹیٹ بینک کی نئی مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں بڑی کمی کی توقع ،آئی ایم ایف کیساتھ معاہدے میں مزید پیش رفت ،روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی ،حکومتی اقدامات کی بدولت معیشت میں بہتری کے امکانات نگراں وزیراعظم کی یواے ای کے صدرسے ملاقات اوراربوں ڈالر کے معاہدے پردستخط ، پاکستان کوآئندہ چند برس میں سعودی عرب اوریواے ای سے پچاس ارب ڈالرکی سرمایہ کاری اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے کیساتھ نئی سرمایہ کاری کا سلسلہ تیزی ہونے کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے گذشتہ ہفتے بلندیوں کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیئے ،ملکی تاریخ میں پہلی بار کے ایس ای100انڈیکس61700پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر جا پہنچا اور انڈیکس میں ایک ہفتے کے دوران2600سے زاید پوائنٹس کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 59ہزار پوائنٹس سے بڑھ کر61600پوائنٹس کی تاریخی سطح پر بند ہوا ۔

(جاری ہے)

مارکیٹ کا سرمائے 3کھرب33ارب روپے بڑھ گیا جس کی وجہ سے سرمائے کا مجموعی حجم 85کھرب روپے سے بڑھ کر88کھرب روپے کی ریکارڈ سطح سے تجاوز کر گیا اور52.19فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں ۔پاکستا ن اسٹاک مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران4دن تیزی رہی اس دوران انڈیکس 2833.16پوائنٹس بڑھ گیا جبکہ 1دن کی مندی سے انڈیکس 228.26پوائنٹس لوز کر گیا تھا ۔گذشتہ ہفتے کے دوران کے ایس ای100انڈیکس میں2604.9پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈکیا گیا جس سے انڈیکس 59086.35پوائنٹس سے بڑھ کر61691.25پوائنٹس ہو گیااسی طرح917.33پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 19637.25پوائنٹس سے بڑھ کر20554.58پوائنٹس پر جا پہنچا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 39559.21پوائنٹس سے بڑھ کر41045.38پوائنٹس پر بند ہوا ۔

کاروباری تیزی سے ایک ہفتے کے دوران مارکیٹ کے سرمائے 3کھرب33ارب53کروڑ86لاکھ2ہزار451روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 85کھرب49ارب82کروڑ7لاکھ87ہزار471روپے سے برھ کر88کھرب85ارب35کروڑ93لاکھ89ہزار922روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے ٹریڈنگ کے دورا ن ایک موقع پر انڈیکس 61779.73پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا تاہم مندی کی لہر آنے سے انڈیکس 58999.31پوائنٹس کی پست سطح پر بھی ٹریڈ ہوتا دیکھاگیا ۔

پاکستان اسٹا ک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ27ارب روپے مالیت کے 69کروڑ22لاکھ20ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ کم سے کم18ارب روپے مالیت کی46کروڑ71لاکھ59ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مجموعی طور پر 1937کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میںسی1011کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،838میں کمی اور88کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔

کاروبار کے لحاظ سے کوہ نور اسپننگ ،ورلڈ کال ٹیلی کام ،یوسف ویونگ ،میپل لیف سیمنٹ ،ڈی جی کے سیمنٹ ،ایگری ٹیک لمیٹڈ ،پاک الیکٹرون ،پی آئی اے ،بینک آف پنجاب،حبیب بینک ،سنر جیکو پاک ،ٹریٹ کارپوریشن ،پاک ریفائنری ،غنی کیمیکل ،ٹی پی ایل پراپرٹیز ،آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ ،دی سرل کمپنی ،دیوان سیمنٹ ،امیج پاکستان ،فوجی فوڈز لمیٹڈ ،فوجی فرٹیلائزر بن قاسم ،فوجی سیمنٹ ،ایئر لنک کمیونیکیشن ،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ ،پاک الیکٹرون ،ڈی جی کے سیمنٹ ،کے الیکٹرک لمیٹڈ اورہم نیٹ ورک سر فہرست رہے ۔