Live Updates

ذ*ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف کی بریت حق و سچ کی فتح ہے،ایم ساجد عباسی

۵ نوازشریف کیخلاف جھوٹا کیس بنانے والوں کا احتساب کیاجائے،مسلم لیگی رہنما،چیئرمین مارکیٹ کمیٹی اسلام آباد

اتوار 3 دسمبر 2023 18:30

Xاسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2023ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) اسلام آباد مارکیٹ کمیٹی کے چیئرمین ومسلم لیگ(ن) سٹی کے جنرل سیکرٹری اورسابق میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد ایم ساجد عباسی نے کہاہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں قائد میاں نوازشریف کی بریت حق و سچ کی فتح ہے، عمران نیازی کی قیادت میں جھوٹے اور من گھڑت مقدمات بنائے لیکن آج وہ خود جیل میں پارٹی قیادت سے بھی محروم ہوچکے جبکہ سابق وزیراعظم انشاء اللہ عوامی طاقت سے چوتھی مرتبہ وزیراعظم بنیں گے۔

انہوںنے کہاکہ عمران نیازی اور تحریک انصاف کے ساتھ جو ہو رہاہے وہ مکافات عمل ہے جو انسان دوسروں کیخلاف سازشیں کرنے میں ہرحد تک گیا آج وہ خود سرٹیفائیڈ چور ثابت ہو کر سزا بھگت رہاہے قائدعوام میاں نوازشریف نے اپنے ساتھ ہونے والی تمام زیادتیوں کو اللہ پر چھوڑ دیاتھا آج اللہ تعالیٰ نے انہیں سرخرو کیااو رتمام سازشیں کرنے والے گمنامی کے اندھیروں میں گم ہوچکے ہیں،قائد مسلم لیگ(ن) میاں نوازشریف اقتدار میں آ کر عوام کی محرومیوں کودور کریں گے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگی رہنما ایم ساجد عباسی نے مزید کہاکہ مسلم لیگ(ن) ہی اس ملک کی ترقی کی ضمانت ہے،میاںنوازشریف نے اس ملک کوموٹرویز، ایٹم طاقت اوار سی پیک کے تحفے دئیے،2017ء میں پاکستان ترقی یافتہ اور خوشحال تھا پھر ایک سازش سے ترقی کا یہ سفر روک دیاگیا اور9مئی کو ملکی اداروں پر حملے کئے، جی ایچ کیو او ر یادگار شہداء کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی، پاک فون نے وطن عزیز کی سرحدوں کی حفاظت کیلئے جانوں کے نذرانے دئیے،قوم پاک افواج کی قربانیوں کی کبھی فراموش نہیں کرے گی
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات