پی ٹی آئی اچھے راستے کی طرف گامزن ہے،تمام رہنماؤں نے 9 مئی کی مذمت کی

پی ٹی آئی نے اگر اسی طرح بہتر پالیسی اپنائی تو ان کے لیے اچھا موقع ہے، وزارت عظمیٰ کا قرعہ چھوٹے صوبے یا بلوچستان سے ہوگا۔ سینیٹر دنیشن کمار

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 11 دسمبر 2023 16:37

پی ٹی آئی اچھے راستے کی طرف گامزن ہے،تمام رہنماؤں نے 9 مئی کی مذمت کی
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 11 دسمبر 2023ء ) بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما دنیش کمار کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کہتی ہے وہ زیر عتاب ہے لیکن مجھے ایسا نہیں لگتا۔ انہوں نے اے ار وائی نیوز سے منسلک صحافی نعیم اشرف بٹ کو انٹرویو کے دوران کہا کہ ابھی پی ٹی آئی اچھے راستے کی طرف گامزن ہے۔تمام رہنماؤں نے 9 مئی کی مذمت کی۔پی ٹی آئی نے اگر اسی طرح بہتر پالیسی اپنائی تو ان کے لیے اچھا موقع ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف کی وزارت عظمیٰ کی خواہش ہو گی مگر کوئی جماعت اکثریت نہیں لے سکے گی۔اتحادی حکومت ہو گی اور نوازشریف کی فطرت اسے چلانے والی نہیں کیونکہ اتحادی حکومت میں نوازشریف اپنے منشور پر عملدرآمد نہیں کر سکیں گے۔دنیش کمار نے کہا کہ وزارت عظمیٰ کا قرعہ چھوٹے صوبے یا بلوچستان سے ہوگا۔

(جاری ہے)

نوازشریف ضروری تو نہیں، ن لیگ سے کوئی اور بھی وزیراعظم امیدوار ہو سکتا ہے۔

انہوں نے پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے اتحاد کے حوالے سے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ اتحادی حکومت کا نعرہ لگائیں گے تو عوام مسترد کر دیں گے۔اس لیے دونوں جماعتوں نے پالیسی کے تحت ایک دوسرے سے راہیں جدا کی ہوئی ہیں۔الیکشن ہو گئے تو ان دونوں جماعتوں کی محبتیں دوبارہ نظر آ سکتی ہیں۔قبل ازیں انہوںنے کہا کہ اسلام آباد کی نفسیات ہے ، دو بڑی پارٹیاں ہی فیصلہ کریں گی جو ان کے مفادات ہوںگے اس کے مطابق فیصلہ کریں گے،ضرورت ہوتی ہے تو یہ چھوٹی جماعتوں کو گلے لگاتے ہیں وگرنہ کاغذ کے ٹکڑے کی طرح رد ی کی ٹوکری میں پھینک دیتے ہیں،بلوچستان عوامی نیشنل پارٹی کے ساتھ ہمیشہ دھوکہ ہوا ہے ،ابھی تک ہمارے پارلیمانی لیڈر کے ساتھ نگران وزیر اعظم کے معاملے پر کوئی رابطہ اور مشاورت نہیں کی گئی ، اقتدر آ جاتا ہے تو فرعونیت بڑھ جاتی ہے ، بلوچستان کے قانون سازوں کو اعتماد میں نہیں لیا گیا ۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی 19یا20قومی سمبلی کی نشستیں ہیں ہم سوچ بھی کیسے سکتے ہیں یہاں سے وزیر اعظم آئے گا، یہی تو موقع ہے بلوچستان کی عوام کی خواہش ہے کہ بلوچستان سے نگران وزیر اعظم آئے ۔انہوں نے کہا کہ آصف زرداری رک گئے ہیں لیکن ایک اور جماعت نے دانت تیز کر لئے ہیں اورجلد حملہ آور ہونے والی ہے ، آپ دیکھیں گے وہ کس طرح بلوچستان میں پاور شو کریں گے۔