عوامی نیشنل پارٹی نے چار قومی اسمبلی کے حلقوں پر امیدواران کا اعلان کردیا

این اے29 پشاور ثاقب اللہ خان چمکنی، این اے30 پشاور ارباب زین عمر، این اے38 کرک میں حامد طوفان جبکہ این اے 40 جنوبی وزیرستان کیلئے اشرف داوڑ انتخابی امیدوار ہوں گے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 16 دسمبر 2023 20:49

عوامی نیشنل پارٹی نے چار قومی اسمبلی کے حلقوں پر امیدواران کا اعلان ..
پشاور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 16 دسمبر 2023ء) عوامی نیشنل پارٹی نے چار قومی اسمبلی کے حلقوں پر امیدواران کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا نے چار قومی اسمبلی کے حلقوں پر امیدواران کا اعلان کردیا ہے۔ جس کے تحت این اے 29 پشاور کیلئے ثاقب اللہ خان چمکنی، این اے 30 پشاور کیلئے ارباب زین عمر، این اے 38 کرک کیلئے حامد طوفان جبکہ این اے 40 جنوبی وزیرستان کیلئے اشرف داوڑ امیدوار ہوں گے۔

چیئرمین صوبائی پارلیمانی بورڈ ایمل ولی خان نے اراکین سے مشاورت کے بعد امیدواران کی منظوری دے دی۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اپنے دورہ خیبرپختونخوا سے پہلے پارٹی کے اندر تمام دھڑے بندیاں ختم کروانا چاہتے ہیں، اسی لیے ناراض رہنماؤں کو منانے کے مشن کے طور پر قائد ن لیگ نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو اہم ٹاسک سونپ دیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنماء کیپٹن ریٹائرڈ صفدرکو سیاسی طور پر متحرک کرتے ہوئے نواز شریف نے ناراض رہنماؤں کو منانے کی ذمہ دی ہے جس پر عمل کرتے ہوئے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر سینئر رہنما اقبال ظفر جھگڑا کو منانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی کوششوں پر صوبائی صدر ن لیگ امیر مقام اور سینئر رہنما اقبال ظفر جھگڑا نے گلے شکوے ختم کردیئے ہیں اورقائد ن لیگ کے داماد نے اس حوالے سے نوازشریف کو رپورٹ بھجوا دی ہے، علاوہ ازیں کیپٹن ریٹارڈ صفدر نے پشاور میں عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما حاجی غلام احمد بلور سے بھی ملاقات کی، جس میں مستقبل کے سیاسی و انتخابی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بتایا جارہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے ملک بھر میں پارٹی کو آرگنا ئز کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں نواز شریف نے ایاز صادق کو پارٹی کو منظم کرنے کی ذمہ داری سونپی ہے، ایاز صادق نے چاروں صوبوں میں رابطوں کا آغاز کر دیا ہے، نواز شریف نے ایاز صادق کو ٹاسک دیا کہ پر انے ساتھی اور روٹھے ارکان کو منائیں، اس کے بعد سرادار ایاز صادق سندھ ، بلوچستان ، پنجاب کے بھی دورے کریں گے، پارٹی کو آرگنائیز کرنے کے حوالے سے اقدامات لیں گے۔