رائیونڈ، بلاول بھٹو زرداری سندھ کے تین حلقوں سے الیکشن لڑیں گی؛جمیل منج

بدھ 20 دسمبر 2023 19:18

رائیونڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 دسمبر2023ء) پاکستان ز پارٹی کے مرکزی رہنماء لاہور کے جنرل سیکرٹری رانا جمیل منج نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سندھ میں قومی اسمبلی کے تین حلقوں سے حصہ لیں گی, جن میں لاڑکانہ، لیاری اور ڈیفنس کا حلقہ شامل ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ سابق صدرآصف علی زرداری اور ان کی چھوٹی بہن عذرا پیچوہو ضلع بینظیر آباد (نوابشاہ) سے، بڑی بہن فریال تالپور لاڑکانہ سے، ان کے شوہر منور تالپور میرپور خاص سے عام انتخابات میں حصہ لیں گے،اس کے علاوہ بلاول بھٹو کی بہن آصفہ بھٹو کو بھی ضلع ٹنڈوالہ یار سے میدان میں اتارا جا سکتا ہے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما آفتاب شعبان میرانی اور منظور وسان انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے۔

پیپلز پارٹی نے کراچی ڈویژن میں تمام صوبائی اور قومی اسمبلی کے حلقوں سے اپنے امیدوار کھڑے کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ اندرون سندھ میں ماسوائے چند امیدواروں کے، باقی تمام ان امیداروں کو پارٹی ٹکٹ ملے گا، جنہیں 2018ء میں پارٹی ٹکٹ دیا گیا تھا۔ تمام امیدواروں کو 13 جنوری سے قبل چاروں صوبوں میں صوبائی اور قومی اسمبلی امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کیے جائیں گے۔