
الیکشن کمیشن انتخابی مہم میں دولت کی ریل پیل اور نمائش کا خاتمہ ممکن بنائے ‘ سراج الحق
قوم انتخابات میں بیرونی عناصر، اداروں کی مداخلت کسی صورت قبول نہیں کرے گی‘ امیر جماعت اسلامی
جمعہ 22 دسمبر 2023 20:55
(جاری ہے)
جماعت اسلامی کا عوام سے وعدہ ہے کہ وہ اقتدار میں آکر ملک کو اسلامی فلاحی ریاست بنائے گی۔
کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے موقع پر ان کے ہمراہ نائب امیر مولانا اسماعیل، ضلعی امیر اعزازالملک افکاری، صاحبزادہ یعقوب، شاہ نوازخان، سعیدگل اور قومی رہنما قاضی عزیزالحق عثمانی، مقامی عمائدین اور سپورٹرز کی بڑی تعداد بھی ان کے ہمراہ تھی۔سراج الحق نے کہا کہ8فروری کا الیکشن آئین کا تقاضا ہے۔ الیکشن کمیشن اور نگران حکومت کے پاس انتخابات کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں ہے۔ شیڈول آنے سے شکوک و شبہات ختم ہو گئے۔انہوںنے کہاکہ کچھ لوگ یقینا ایسے ہیں جو الیکشن نہیں چاہتے اور ان کی خواہش تھی کہ یہ کسی بہانے ملتوی ہو جائیں، اس کی وجہ یہ تھی کہ انھیں الیکشن میں شکست نظر آتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کا روز اول سے مطالبہ ہے کہ الیکشن بروقت ہوں، آئین پاکستان کی روشنی میں ہر لحاظ سے سو فیصد شفاف الیکشن قوم کا مطالبہ ہے، تمام سیاسی جماعتوں کو یکساں ماحول فراہم کیا جائے تاکہ ٹینشن ختم ہو۔ انھوں نے کہا کہ الیکشن اسی صورت میں قوم کے لیے قابل قبول ہو گا جب یقین ہو جائے گا کہ ان کا انعقاد شفاف طریقے سے ہوا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پڑوسی ممالک اور دنیا کی دیگر جمہوریتوں میں باقاعدگی سے الیکشن ہوتے ہیں، بعداز انتخابات جیتنے والوں کو مبارک باد دی جاتی ہے اور ہارنے والے شکست تسلیم کر کے آیندہ کے لیے تیاری کرتے ہیں، مگر بدقسمتی سے ہمارے ہاں ایسا نہیں ہوتا اس کی وجہ ان کا مثالی انعقاد نہ ہونا ہے، الیکشن کے بعد احتجاج شروع ہو جاتے ہیں اور نتیجتاً ایک مضبوط حکومت نہیں بنتی۔امیر جماعت سراج الحق نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ ملک کو بدامنی، معاشی بحرانوں سے نکالنے کے لیے ایک مضبوط جمہوری حکومت کی ضرورت ہے اوریہ حکومت اسی وقت قائم ہو گی جب عوام کو فیصلے کا آزادانہ اختیار دیا جائے۔ انھوں نے کہا کہ سابقہ حکومتوں نے جو نظام مسلط کیا ہے اس کی وجہ سے ہی ملک میں بدامنی، مہنگائی، بے روزگاری ہے، سابقہ حکمرانوں نے ملک کو آئی ایم ایف کا غلام بنایا، کشمیر کا سودا کیا گیا، ڈاکٹر عافیہ کو واپس نہیں لایا اور غزہ میں مظلوم مسلمانوں کا ساتھ نہیں دیا گیا۔ جماعت اسلامی آئے گی تو ایک باوقار اسلامی ریاست قائم ہو گی، 8فروری انقلاب اور ظالموں کی سیاسی موت کا دن ہے۔ ایک سوال کے جواب میںانہوں نے کہا کہ امن و امان کا مسئلہ آج سے نہیں گزشتہ بیس سال سے موجود ہے، اس کے حل کے لیے مضبوط فوج، پولیس کے علاوہ ایک مضبوط مستحکم جمہوری حکومت کی بھی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ بہترتعلقات کی ضرورت ہے، خطے میں امن پاکستان اور افغانستان دونوں کی ضرورت ہے۔ افغان قوم کو پاکستان نے چالیس سال سپورٹ کیا، ہمیں کسی صورت بھی بھارت کو اجازت نہیں دینی چاہیے کہ افغانستان کو پاکستان کے خلاف استعمال کرے۔ پاکستان و افغانستان کے پاس دوستی کے علاوہ اور کوئی آپشن نہیں۔ مستقبل پاک افغان دوستی کا ہے۔ اس موقع پر مولانا اسماعیل نے این اے 7 دیرپائن، اعزاز الملک افکاری نے پی کے 17، صاحبزادہ یعقوب نے پی کے 14، شاہ نواز خان نے پی کے 16 اور سعید گل نے پی کے 18سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔
مزید اہم خبریں
-
افغانستان میں قیامت خیز زلزلہ؛ کئی دیہات صفحہ ہستی سے مٹ گئے‘ 500 افراد جاں بحق‘ ایک ہزار سے زائد زخمی
-
وائرل ہونے کا شوق؟ ڈی سی مظفرگڑھ نے سیلاب میں چھلانگ لگا دی، سیلابی پانی پی بھی لیا
-
پاکستان اور آرمینیا کے مابین باضابطہ طور پر سفارتی تعلقات قائم ،دونوں ممالک کادو طرفہ اور کثیر الجہتی فورمز پر ایک دوسرے کیساتھ ملکر کام کرنے کےعزم کا اظہار
-
پاکستان تحریک انصاف کا سینیٹ الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان
-
ذاتی تشہیر کی بھوکی ٹک ٹاکر وزیراعلی میں کوئی شرم و حیا نہیں، پی ٹی آئی کی مریم نواز پر شدید تنقید
-
دی نور پراجیکٹ اورجیو پاک کے تعاون سے نجی ہسپتال سیلاب زدگان کی پناہ گاہ بن گیا
-
آئندہ سیلاب سے بچاؤ کے لیے آبی ذخائر بنانے کا جائزہ لینے کا حکم
-
ملک بھر کے یوٹیلٹی سٹورز بند کردیئے گئے، ملازمین کیلئے 28 ارب روپے کے پیکیج کا اعلان
-
دریائے سندھ میں سپر فلڈ سے کچے کا پورا علاقہ ڈوب جائے گا، وزیراعلی سندھ
-
میری حکومت پر کرپشن کا ایک بھی الزام نہیں، شہبازشریف کا دعویٰ
-
اسسٹنٹ کمشنر پتوکی کی موت؛ فرانزک ٹیم نے شواہد اکٹھے کرلیے
-
وزیراعظم اور ترکیہ کے صدر کی ملاقات، باہمی تعاون مزید مستحکم بنانے کا عزم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.