Live Updates

فروری کو پاکستان کا اہم ترین الیکشن ،نواز شریف کی قیادت میں بھرپور کامیابی حاصل کرینگے‘ شہبازشریف

منگل 26 دسمبر 2023 16:44

فروری کو پاکستان کا اہم ترین الیکشن ،نواز شریف کی قیادت میں بھرپور ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 دسمبر2023ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ 8فروری کو پاکستان کا اہم ترین الیکشن ہونے جارہا ہے ،ہم پارٹی قائد نواز شریف کی قیادت میں الیکشن میں اتر رہے ہیں اور بھرپور کامیابی حاصل کریں گے ، نواز شریف کی قیادت میں ملک سے دہشتگردی اور لوڈ شیڈنگ کے اندھیروں کا خاتمہ ہوا ،نواز شریف کی قیادت میسر ہوتی تو خیبر پختوانخواہ میں بی آر ٹی کا منصوبہ اسی طرح پایہ تکمیل کو پہنچتا جس طرح یہاں اورنج ٹرین اور میٹر و بسز کے منصوبے مکمل ہوئے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میںپارلیمانی بورڈ کے 16ویں جلاس میں خیبر پختوانخواہ سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کے انٹر ویوز کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پارٹی قائد نواز شریف ، مریم نواز ، اسحا ق ڈار، حمزہ شہباز، احسن اقبال، رانا ثنا اللہ خان، سردار ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق ، میاں جاوید لطیف، مریم اورنگزیب اور دیگر بھی موجود تھے ۔

نواز شریف کی گلے کی خرابی کی وجہ سے شہباز شریف امیدواروں سے مخاطب ہوئے او رخطاب کیا ۔ شہباز شریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ پارٹی قائد کو جلد سے جلد صحت کاملہ عطا کرے اور وہ خود وفود سے مخاطب ہوں ۔شہباز شریف نے کہا کہ میں خیبر پختوانخواہ سے آنے والی بہنوں اور بھائیوں کو پارٹی قائد نواز شریف کی طرف سے ، اپنی اور سارے پارلیمانی بورڈ کی طرف سے خوش آمدید کہتا ہوں ۔

8فروری کو پاکستان کا اہم ترین الیکشن ہونے جارہا ہے ۔پارٹی قائد نواز شریف جلا وطنی کے بعد وطن واپس تشریف لائے ہیں جس سے پارٹی میں بے پناہ جوش و جذبہ ابھرا ہے ۔21اکتوبر کا مینار پاکستان پر تاریخ کا کامیاب ترین جلسہ ہوا جس میں خیبر پختوانخواہ کی شرکت دیدنی اورمثالی تھی او رمیں سمجھتا ہوں اس کے لئے پارٹی قائد اور ہم سب ایک مرتبہ پھر آپ کو دل کی اتھاہ گہرائیوںسے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

انہوںنے کہا کہ الیکشن میں پارٹی قائد نواز شریف کی لیڈر شپ میں میدان میں اتر رہے ہیں اور مجھے امید ہے کہ اللہ کے فضل و کرم اور آپ سب کے بھرپو رتعاون اور مدد سے ہم انتخابی میدان میں کامیابی حاصل کریں گے ۔شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کی جو پاکستان کی ترقی ،خوشحالی اور استحکام کے لئے چند بڑی بڑی خدمات ہیں میں ان کے بارے میں بات کرنا چاہتا ہوں ۔

کسی بھی ملک میں امن اور استحکام ہوگا تو ترقی و خوشحالی کا سفر شروع ہوگا، اگر امن او راستحکام نہیں ہوگا کہاں کی ترقی او رکہاں کی خوشحالی ۔نواز شریف اپنی بھرپور کاوشوں کو بروئے لا کر کراچی کا امن واپس لائے ، کراچی میں خود جا کر لاء انفورسنگ ایجنسیز کی میٹنگز کیں۔ میں جب 2018میں کراچی گیا تو وہاں کے لوگوں نے کہا کہ ہم بار بار نواز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوںنے کراچی کا امن بحال کیا ۔

اسی طرح نواز شریف کی قیاد ت میں ملک سے 20،20گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کے اندھیرے ختم ہوئے اور وہ ایک تاریخ کا حصہ بن چکا ہے ،خیرپختوانخواہ میں300 پن بجلی کے منصوبے اور چھوٹے ڈیمز بنائے ، اگر ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ نہ ہوتا تو آج ہماری صنعتوں کی چمنیوں سے دھواں سے نہ نکلتا۔ ملک کے اندر سے دہشگردی کے خاتمے کیلئے قائد نواز شریف کی لیڈر شپ میں ضرب عضب اوررد الفساد آپریشن کے فیصلے ہوئے اور پھر پوری قوم نے افواج پاکستان اور لاء انفسورسنگ ایجنسیز کے ساتھ مل کر ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ کیا اور صرف دوست ہی نہیں بلکہ ہمارے سیاسی مخالف بھی اس کو تسلیم کرتے ہیں ، یہ و ہ عظیم خدمات ہیں جو نواز شریف نے سر انجام دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پشاور میں بی آر ٹی پشاور کا جو حشر ہو اگر خیبر پختوانخواہ میں بھی نواز شریف کی لیڈر شپ میسر ہوتی تو بی آر ٹی کا منصوبہ اسی طرح تکمیل کو پہنچتا جس طرح یہاں پر اورنج لائن اورمیٹر و بسز کے منصوبے پایہ تکمیل کو پہنچے ۔ کراچی میں دوسری جماعت کی حکومت تھی لیکن نواز شریف نے ذاتی کوششیںکیں اور وفاق سے سو فیصد فنڈنگ سے گرین لائن کا منصوبہ مکمل ہوا ،یہ وہ عظیم خدمات ہیں جو ہمیں اپنے سامنے رکھنی چاہئیں۔ ان شا اللہ اگر آپ دل و جان کے ساتھ خیبر پختوانخواہ کے انتخابسات میں اپنا حصہ ڈالیں گے تو نواز شریف کا سنہرا دور ابھر کر سامنے آئے گا اورپاکستان ایک بار پھر ترقی اور خوشحالی کے سفر پر گامزن ہوگا۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات