- آنے والا دور پیپلز پارٹی کا ہوگا، بھٹو کے جیلوں کی جیت قومی ترقی اور خوشحالی کا پیغام ہوگی،چیف بولان سردار رب نواز کرد

بدھ 27 دسمبر 2023 19:45

ي*ڈھاڈر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 دسمبر2023ء) چیف بولان سردار رب نواز کرد نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا منشور آج بھی روٹی کپڑا اور مکان ہے معاشی استحکام کے ذریعے پیپلز پارٹی غربت کا خاتمہ کرے گی پارٹی کے جیالوں نے ملک بھر میں الیکشن مہم کا اغاز کر دیا ہے ملک بھر میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی ملک لوٹنے والے اٹا چینی اور تیل چوروں کو شکست فاش دے گی ۔

(جاری ہے)

کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی درستگی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آنے والا دور پاکستان پیپلز پارٹی کا ہوگا بھٹو کے جیلوں کی جیت قومی ترقی اور خوشحالی کا پیغام ہوگی پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے مرکزی رہنماچیف آف بولان سردار ربنواز کرد این اے 254 کچھی جھل مگسی کم نصیر آباد اور پی بی 12 کچھی کے متوقع قومی وصوبائی اسمبلی کے امیدوار صوبے بھر میں سیاستدان جس طرح جوق در جوق پیپلز پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں وہ پارٹی کی عوامی مقبولیت اور پارٹی قائدین کی صلاحیتوں کا نتیجہ ہے انشااللہ بلوچستان میں وزیراعلی پیپلز پارٹی کا جیالا ہوگا انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی اج بھی ماضی کی طرح جمہوری اقدار پر یقین رکھتی ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پارٹی ٹکٹ نہ ملنے کے حوالے سے میں اپنے قبائل ووٹرز کو اعتماد میں لینے کا پابند ہوں انہوں نے کہا ایک سوال کے جواب میں کہاکہ این اے 254 اور پی بی 12 کچھی سے پہلی بار الیکشن لڑ رہا ہوں پارٹی نے اعتماد کیا تو حلقے میں بھرپور انداز میں ورکروں کی جدوجہد سے کامیابی حاصل کریں گے حلقہ انتخاب میں تعلیم ,صحت ودیگر انسانی ضروریات کے مسائل کو حل کرنے کی اولین ترجیح ہوگی انہوں نے کہا وطن عزیز میں آزادانہ منصفانہ وغیر جانبدارانہ الیکشن کروا کے اقتدار عوام کے منتخب نمائندوں کو منتقل کیا جائی