چوہدری پرویز الٰہی اور قیصرہ الٰہی کے کاغزات نامزدگی مسترد کر دئیے گئے

آر او کا کاغذات نامزدگی مسترد کر نے کا فیصلہ برقرار، پرویز الہی اور قیصرہ الہی این اے 59 اور پی پی 23 سے الیکشن لڑنے کے لیے نااہل قرار

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 8 جنوری 2024 15:22

چوہدری پرویز الٰہی اور قیصرہ الٰہی کے کاغزات نامزدگی مسترد کر دئیے ..
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 08 جنوری 2024ء ) پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الٰہی اور ان کی اہلیہ قیصرہ الٰہی کے کاغزات نامزدگی مسترد کر دئیے گئے۔ الیکشن ٹریبونل نے آر او کا کاغذات نامزدگی مسترد کر نے کا فیصلہ برقرار رکھا۔ الیکشن ٹریبونل نے این اے 59 اور پی پی 23 سے کاغزات مسترد کردئیے۔پرویز الہی اور قیصرہ الہی این اے 59 اور پی پی 23 سے الیکشن لڑنے کے لیے نااہل قرار دئیے گئے۔

ہائی کورٹ الیکشن ٹربیونل نے ریٹرننگ آفیسر کا نااہلی فیصلہ برقرار رکھا۔الیکشن ٹربیونل کے جج چوہدری عبدالعزیز نے محفوظ فیصلہ سنا دیا گوشواروں اور مختلف کمپنیز میں شئیرز ظاہر نا کرنے کا اعتراض بھی درست قرار دیا۔ دونوں حلقوں کے لئے الگ الگ اخراجات کے بنک اکاؤنٹس بھی نا کھولنے کا اعتراض درست قرار دیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈاکومنٹس میں ٹیکنیکل غلطیوں اوتھ کمشنر سے پراپر تصدیق بھی نا کرانے کا اعتراض درست قرار دیا گیا۔

خیال رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے اپیلٹ ٹریبونل نے چوہدری پرویز الہی اور ان کے بیٹے مونس الہی سمیت خاندان کے دیگر ارکان کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیلوں پر ریٹرنگ افسر کو ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کی،اپیلٹ ٹریبونل نے ریٹرننگ افسر کو ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

اپیلوں میں بتایا گیا کہ پرویز الہی اور مونس الہی نے این اے69,64 پی پی32 ،34 گجرات میں امیدوار ہیں لیکن دس مرلہ پلاٹ ظاہر نہ کرنے پر ریٹرننگ آفیسر نے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے۔اپیلوں میں دعویٰ کیا گیا کہ کاغذات نامزدگی سیاسی بنیادوں پر مسترد کیے گئے،ایف بی آر گوشواروں میں تمام جائیدادیں ظاہر کی ہیں،کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔عدالت نے اپیلوں پر مزید سماعت 8 جنوری تک ملتوی کی تھی۔