سلیم مانڈوی والااور عاجز دھامرہ کو پارٹی ٹکٹ جاری

پیپلز پارٹی نے سندھ میں قومی و صوبائی اسمبلی کے مزید حلقوں پرامیدواروں کااعلان کردیا

Faisal Alvi فیصل علوی منگل 9 جنوری 2024 13:38

کراچی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 جنوری2024ء) سینیٹر سلیم مانڈوی والا کو کراچی کے حلقے این اے 240 سے ٹکٹ ملا ہے۔جبکہ حیدرآباد کے صوبائی حلقہ پی ایس 64 سے عاجز دھامرہ کو پارٹی ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بتایاگیاہے کہ پیپلز پارٹی نے سندھ میں قومی و صوبائی اسمبلی کے مزید حلقوں پرامیدواروں کااعلان کردیا۔ سکھر کی نشست این اے 200 سے نعمان اسلام شیخ کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔

صوبائی حلقے پی ایس 108سے ملک فیاض کو پارٹی ٹکٹ جاری کیا گیا ہے جب کہ پی ایس 88 سے سید مزمل شاہ امیدوار ہوں گے اور این اے 192 سے میر شبیر بجارانی کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔گھوٹکی کے حلقہ پی ایس 18 سے شہریار شر پارٹی امیدوار ہوں گے۔واضح رہے کہ پیپلزپارٹی نے اس سے قبل بھی عام انتخابات کیلئے سندھ اور بلوچستان کے کچھ حلقوں کیلئے پارٹی ٹکٹ جاری کئے تھے جس کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری شہید بے نظیرآباد سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 207 سے الیکشن کیلئے ٹکٹ جاری کیاگیا تھا جبکہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری لاڑکانہ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 194 اور این اے 196 قمبر شہدادکوٹ سے الیکشن لڑیں گے اورفریال تالپور پی ایس 10 لاڑکانہ سے الیکشن لڑیں گی۔

(جاری ہے)

سابق ایم این اے خورشید شاہ این اے 201 سکھر، شازیہ مری این اے 209 سانگھڑ، نفیسہ شاہ خیرپور کی جنرل نشست این اے 202 سے الیکشن لڑیں گی اسی طرح این اے 243 سے عبدالقادر پیٹل اور نبیل گبول کراچی سے این اے 239 سے میدان میں اتریں گے۔جام عبدالکریم جوکھیو این اے 229 سے انتخابات لڑیں گے،قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 227 دادو سے عرفان لغاری، این اے 228 سے رفیق احمد جمالی پیپلز پارٹی کے امیدوار ہونگے اور شکارپور میں قومی اسمبلی کیلئے غوث بخش مہر کے بیٹے شہریار مہر کو ٹکٹ جاری کیا گیا تھا۔

کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 230 آغا رفیع اللہ، این اے 231 سے عبدالحکیم بلوچ، این اے 242 کیماڑی سے عبدالقادر مندوخیل بھی پیپلزپارٹی کے امیدوار ہونگے۔اسی طرح پیپلزپارٹی نے سندھ اسمبلی کیلئے جن امیدواروں کے نام فائنل کئے تھے ان میں سابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پی ایس 77 جام شورو، ، شرجیل انعام میمن پی ایس 61 حیدرآباد اور نثار شاہ پی ایس 25 سکھر سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔

اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی پی ایس 9 شکارپور، امتیاز شیخ پی ایس 7 شکارپور، سردار شاہ پی ایس 49 عمر کوٹ، تیمور تالپور پی ایس 51 عمر کوٹ، سعیدغنی پی ایس 105 کراچی اور نجمی عالم پی ایس 110 کراچی سے الیکشن لڑیں گے۔اسی طرح پیپلزپارٹی نے بلوچستان کیلئے پارٹی ٹکٹ جاری کئے تھے جن میںقومی اسمبلی کے حلقہ این اے 261 سے سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ثنا اللہ زہری، این اے 262 سے محمد رمضان اچکزئی، این اے 263 سے روزی خان کاکڑ، این اے 264 سے جمال رئیسانی، این اے 265 سے خان محمد ترین اور این اے 266 سے نذر محمد کاکڑ پی پی پی کے امیدوار ہونگے۔

این اے 251 سے عبدالباقی مردان زئی، این اے 252 سے اسرار ترین، این اے 254 سے غلام فرید رئیسانی، این اے 256 سے عبدالرحمان زہری، این اے 257 سے عبدالوہاب بزنجو، این اے 259 سے ملک شیر گورگیج کا ٹکٹ جاری کیاگیاتھا۔